اسلام آ باد(پی پی آ ئی) وزیراعظم شہباز شریف نے سیاسی سمیت ملک کی مجموعی صورتحال پر غور کیلئے اتحادی جماعتوں کااجلاس بلانے کا فیصلہ کرلیا۔ذرا ئع کے مطابق اس ضمن میں وزیراعظم ہاوس کی جانب سےاتحادی جماعتوں کےسربراہوں سےرابطے شروع کردیئے گئے ہیں۔ وزیر اعظم کی اتحادی جماعتوں کے ساتھ مشاورتی اجلاس میں ملک کی موجودہ صورتحال پر غور کے بعد مستقبل کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔