جمعہ‬‮ ، 02 مئی‬‮‬‮ 2025 

خیبر پختونخوا کے3 اضلاع میں دفعہ 144 نافذ

datetime 19  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لکی مرو ت(این این آئی)لکی مروت کے ڈپٹی کمشنر عبدالہادی اور بنوں کے ڈپٹی کمشنر منظور آفریدی نے اپنے اپنے اضلاع میں 5 سے زائد افراد کے جمع ہونے پر پانچ روز کے لیے پابندی عائد کر دی۔عہدیداروں نے بتایا کہ ضلعی انتظامیہ نے یہ پابندی ان مصدقہ اطلاعات کے موصول ہونے کے بعد لگائی کہ

شرپسند بھیڑ والی جگہوں پر حملہ کرسکتے ہیں۔انہوںنے کہاکہ پانچ روزہ پابندی 23 مارچ تک نافذ العمل رہے گی جسے عوامی مفاد میں توسیع دی جاسکتی ہے۔حکام کے مطابق پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔دریں اثنا خیبر انتظامیہ نے ہفتہ کے روز دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے ضلع بھر میں ہر قسم کے عوامی اجتماعات پر پابندی عائد کر دی۔دفعہ 144 کے نفاذ کا اعلان اتوار کو باڑہ میں جماعت اسلامی کے طے شدہ سیاسی اجتماع سے ایک روز قبل کیا گیا۔جماعت اسلامی نے تحریک حقوق قبائل کے بینر تلے جلسہ کرنے کا اعلان کیا تھا اور اس کے لیے مرکزی مقررین کے طور پر امیر جماعت اسلامی سراج الحق اور سینیٹر مشتاق احمد خان کے ہمراہ خیبر پختونخوا کے تمام اضلاع سے مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کو مدعو کرکے وسیع انتظامات کیے تھے۔ہفتہ کو دیر گئے خیبر ہاؤس سے جاری ہونے والے نوٹی فکیشن میں کہا گیا کہ خیبر میں سیکیورٹی کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے، یہ پابندی 6 روز تک برقرار رہے گی تاہم جماعت اسلامی نے ہر قسم کے عوامی اجتماعات پر اچانک پابندی عائد کرنے پر کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا۔



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…