جمعہ‬‮ ، 02 مئی‬‮‬‮ 2025 

ملز مالکان نے آٹے کی فی کلو قیمت میں بڑی کمی کردی

datetime 19  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)حالیہ ہفتوں میں قیمتوں میں ریکارڈ حد تک اتار چڑھاؤ کے بعد سندھ کے فلور ملز مالکان نے رمضان سے قبل صارفین پر کچھ رحم کرنے کے لیے مختلف اقسام کے آٹے کے نرخوں میں 10 روپے فی کلو تک کمی کردی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈھائی نمبر آٹے کے 50 کلو تھیلے کی قیمت 6 ہزار 900 روپے سے کم کر کے 6 ہزار 400 روپے (128 روپے فی کلو) کر دی گئی

جبکہ فائن آٹے اور میدہ کی قیمت 7 ہزار سے کم کر کے 6 ہزار 500 روپے فی 50 کلو (130 روپے فی کلو) کر دی گئی۔پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن (پی ایف ایم اے) سندھ زون کے چیئرمین چوہدری عامر عبداللہ نے کہا کہ محکمہ خوراک سندھ کے حکام نے ایک میٹنگ کے دوران کاشتکاروں اور ملرز کو یقین دہانی کرائی تھی کہ اندرونِ سندھ سے آنے والے گندم کے ٹرکوں کو کراچی میں قبضے میں نہیں لیا جائے گا جس کے بعد قیمتوں میں کمی کردی گئی۔ملرز نے شکایت کی تھی کہ محکمہ خوراک کے اہلکاروں نے گندم کی خریداری کے اہداف حاصل کرنے کے لیے ان ٹرکوں کو زبردستی قبضے میں لے کر لانڈھی میں سرکاری گوداموں میں گندم اتاری تھی۔قیمتوں میں کمی کے رجحان کی ایک اور وجہ کھلی منڈی میں نئی فصل سے گندم کی آمد شروع ہونا بھی ہے جس سے سپلائی کے دباؤ میں کمی آئی اور نتیجے میں گندم کی دستیابی بہتر ہوئی۔انہوں نے کہا کہ محکمہ خوراک کے حکام نے ملرز کی شکایات سنیں اور اس مسئلے کو خوش اسلوبی سے حل کرنے کا وعدہ کیا۔انہوں نے امکان ظاہر کیا کہ ایک نتیجہ خیز میٹنگ کے بعد یہ توقع کی جا رہی ہے کہ آئندہ ہفتے گندم کی قیمت 12 ہزار روپے سے کم ہو کر10 ہزار 500 روپے فی 100 کلوگرام ہو جائے گی۔دریں اثنا ایک مل مالک نے بتایا کہ کراچی کو پیسنے کے لیے یومیہ 10 ہزار ٹن گندم کی ضرورت ہوتی ہے تاہم تقریباً 3 سے 4 ہزار ٹن سپلائی کی جارہی ہے۔انہوںنے کہاکہ امید ہے کہ کراچی میں گندم کی آمد کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کے بعد اندرون سندھ سے گندم کی فراہمی کی صورتحال اگلے ہفتے بہتر ہوجائے گی۔



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…