پاکستان نے دفاعی میدان میں اسرائیل، جرمنی اور فرانس کو پیچھے چھوڑ دیا۔
2 درجے بہتری کیساتھ دنیا کی طاقتور ترین افواج کی فہرست میں ساتویں پوزیشن حاصل کرلی
لاہور( این این آئی)عالمی ادارے گلوبل فائر پاور نے دنیا کی طاقتور افواج کی رینکنگ جاری کردی۔رپورٹ کے مطابق محدود وسائل میں رہ کر بہترین دفاعی صلاحیتوں کے حصول میںپاک فوج دنیا کی ساتویں طاقتور عسکری طاقت بن گئی۔پاکستان نے دفاعی میدان میں اسرائیل، جرمنی اور فرانس کو پیچھے چھوڑ دیا۔ ایک سال میں 2 درجے بہتری کے ساتھ دنیا کی طاقتور ترین افواج کی فہرست میں ساتویں پوزیشن حاصل کرلی۔رپورٹ کے مطابق پاک فوج کا پاور انڈیکس 0.1694 ہے جو جاپان، فرانس، اٹلی، برازیل، اسرائیل، جرمنی اور کینیڈا سے اوپر ہے۔ پچھلے 3 برس میں پاک فوج کی پوزیشن میں 8 درجے بہتر ہوئی۔پاکستان عالمی سطح پرعسکری طاقت کے اعتبار سے 2020 میں 15ویں، 2021 میں دسویں اور 2022 میں 9ویں نمبر پر رہا۔گزشتہ برسوں کی طرح اس سال بھی امریکہ، روس اور چین کی افواج بالترتیب ٹاپ تین پوزیشنز پر براجمان ہیں۔گلوبل فائر پاور 2006 سے تمام ممالک کی افواج کی جنگی صلاحیتوں کی بنا پر درجہ بندی کرکے رپورٹ جاری کرتا ہے۔