اوہائیو(نیوز ڈیسک) جڑواں بچوں کی پیدائش اور ان کا ہم شکل ہونا اب ایک عام سی بات ہے لیکن امریکا میں منعقد کیے گئے جڑواں جوڑوں کے میلے میں شامل جڑواں بہنوں اور بھائیوں کی جوڑی سب کی دلچسپی اور توجہ کا مرکز بن گئی۔امریکی ریاست اوہائیو میں ہونے والے سالانہ ٹوئن فیسٹیول میں شامل ہوکرروس کے رہنے والے ان چاروں افراد نے اپنی شادی کی سالگرہ منائی اور اس موقع پر انہوں انے ایک ہی جیسا لباس زیب تن کیا جسے دیکھ کر یہ انداہ لگانا مشکل ہورہا تھا کہ ان کی پہچان کیسے کی جائے کہ کون سی بہن کس کی دلہن ہے اور کون سا بھائی کس کا دولہا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ 22 سال قبل اس فیسٹیول میں یہ 2 بہنیں ان 2 بھائیوں سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں تھی اور ا?ج بھی ایک خوشگوار زندگی گزار رہی ہیں۔اوہائیو میں منعقد ہونے والا یہ میلہ دنیا بھر میں جڑواں افراد کا سب سے بڑا فیسٹیول ہے اور گزشتہ 40 سال سے یہ لوگوں کی دلچسپی کا مرکز ہے۔ اس فیسٹیول میں لوگ دنیا بھر سے شرکت کرتے ہیں اور ہر جوڑا رنگ برنگے مگر ایک ہی ڈیزائن اوررنگ کے لباس زیب تن کرکے لوگوں کو حیران کردیتا ہے جب کہ لوگوں کے لیے ان جوڑوں کی الگ الگ پہچان ایک معمہ بن جاتی ہے تاہم جوڑے اس کا خوب فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنی شرارتوں سے شائقین کو محظوظ کرتے ہیں