نئی دہلی (این این آئی)بھارت آرمی کا چیتا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں دونوں پائلٹ ہلاک ہو گئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ہیلی کاپٹر کا صبح 9 بج کر 15 منٹ پر ائیر ٹریفک کنٹرولر سے رابطہ منقطع ہوا تھا جس کے بعد ہیلی کاپٹر کی تلاش شروع کر دی گئی تھی تاہم بعد ازاں معلوم ہوا کہ ہیلی کاپٹر ریاست ارونا چل پردیش کے علاقے بوم دلا میں منڈلا ہلز کے قریب پانی میں گر کر تباہ ہو گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثے میں ہیلی کاپٹر میں سوار دونوں پائلٹ ہلاک ہو گئے جن کی شناخت لیفٹیننٹ کرنل وی وی بی ریڈی اور میجر جیانتھ کے ناموں سے ہوئی ہے۔سوشل میڈیا پر بھارت آرمی کے چیتا ہیلی کاپٹر کے گر کر تباہ ہونے کی ویڈیو بھی سامنے آئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ہیلی کاپٹر پہلے توازن کھو کر گول چکر لگاتا ہے اور پھر نیچے دریا میں گر کر تباہ ہو جاتا ہے۔
بھارت آرمی کا چیتا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ،دونوں پائلٹ ہلاک
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
لفظ اضافی ہوتے ہیں
-
پاکستان اور ایران کے درمیان زمینی راستے تجارت کا آغاز
-
گیس لوڈ شیڈنگ کا توڑ مل گیا! اب سلنڈر نہیں، پانی سے چلنے والا چولہا آگیا
-
پاکستانی پاسپورٹ کو دنیا میں عزت ملنے لگی،101بہترین پاسپورٹس کی فہرست میں شامل
-
2 پاکستانی جہازوں کو آبنائے ہرمز پہنچنے کے بعد اچانک واپس بھیج دیا گیا
-
سونا سستا ہو گیا
-
پاکستانی حکام کی موجودگی میں ڈھائی گھنٹے طویل مذاکرات ، ابتدائی بات چیت اور ماحول مثبت رہا
-
گھر سے سودا لینے کیلئے جانے والی 19 سالہ لڑکی کے ساتھ اجتماعی زیادتی
-
امریکی حکام نے کب کب پاکستان کے دورے کیے، تفصیلات منظر عام پر آگئیں
-
امریکا نے سابق ایرانی نائب صدر معصومہ ابتکار کے بیٹے ، بہو اور پوتے کا ویزا ختم کردیا
-
جے ڈی وینس کا طیارہ تاخیر سے کیوں پہنچا، نارمل روٹ سے سفر کیوں نہیں کیا ، پاکستان سے پہلے کہاں قیام...
-
مٹی کا تیل بھی سستا ہو گیا، نئی قیمت جاری
-
ایران کا بڑا فیصلہ، آبنائے ہرمز سے گزرنے والے ہر جہاز پر ٹول ٹیکس لازمی ہوگا
-
زہریلا حلوہ کھانے سے دو سگے بھائیوں سمیت 3 افراد جاں بحق



















































