شہدادپور(این این آئی) سندھ کے علاقے شہداد پور میں بھائی نے چائے بنا کر نہ دینے پر اپنی بہن کو قتل کردیا۔سندھ کے ضلع سانگھڑ کے علاقے شہداد پور میں پولیس نے اپنی بہن کو معمولی سی بات پر قتل کرنے والے بھائی کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔پولیس کے مطابق ملزم نے چائے بناکر نہ دینے پر بہن کو قتل کیا، ملزم نے پولیس کے سامنے اعتراف جرم بھی کرلیا ہے۔پولیس کے سامنے دیئے گئے بیان میں ملزم کا کہنا ہے کہ بہن کو چائے بنانے کا بولا تھا، اس نے چائے بناکر نہیں دی جس پر غصے میں آگیا تھا۔شہداد پور پولیس نے لڑکی کی لاش تحویل میں لے کر اسپتال منتقل کردی۔