کراچی (این این آئی)سندھ ہائی کورٹ نے جعلی ڈگری کیس میں ایگزیکٹ کے سی ای او شعیب شیخ اور دیگر کو بری کردیا ۔سندھ ہائیکورٹ نے نے جعلی ڈگری کیس میں ایگزیکٹ کے سی ای او شعیب شیخ و دیگر کی بریت سے متعلق درخواست پر فیصلہ سنادیا۔
عدالت نے ایگزیکٹ کے سی سی او شعیب شیخ و دیگر ملزمان کو بری کردیا۔ ایف آئی اے ملزمان کے خلاف ٹھوس شواہد پیش نہیں کرسکی۔ جسٹس عمر سیال نے استفسار کیا کہ آپ نے ایک حلف نامہ عائشہ شیخ کے کیس میں جمع کرایا جس میں کہا کہ ایگزیکٹ کا کاروبار قانونی تھا۔ کیا یہ حلف نامہ صرف عائشہ شیخ کے لیے ہے یا یہ تمام ملزمان کے لیے۔ تفتیشی افسر نے کہا کہ میرا وہ حلف نامہ تمام ملزمان کے لیے ہے۔ عدالت نے استفسار کیا کہ آپ جو باتیں اب کررہے ہیں وہ پہلے کیوں نہیں کی ہیں۔ جسٹس عمر سیال نے ریمارکس دیئے کہ ان لوگوں نے آٹھ سال رگڑا کھایا ہے۔ تفتیشی افسر نے کہا کہ مجھے پہلے آن لائن ایجوکیشن کا نہیں پتا تھا۔ جسٹس عمر سیال نے ریمارکس میں کہا کہ اس سے تو ملک کی بدنامی ہوئی ہوگی۔