پیر‬‮ ، 05 مئی‬‮‬‮ 2025 

2050 تک کینسر کے علاج کی عالمی قیمت 25 ٹریلین ڈالر تک پہنچ جائیگی ، رپورٹ میں تہلکہ خیز انکشاف

datetime 10  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مکوآنہ ( این این آئی )کینسر کا علاج دنیا میں مہنگا ترین علاج سمجھا جاتا ہے، ایک سروے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ اگر عالمی سطح پر مختلف اقسام کے کینسر کی موجودہ شرح جاری رہی تو 2050 ء تک اس کے علاج پر 25 ٹریلین ڈالر کی رقم صرف ہوگی۔

ایک رپورٹ کے مطابق یہ خطیر رقم 2020 سے 2050 تک دنیا کے تمام ممالک خرچ کریں گے کیونکہ کینسر کی شرح بڑھ رہی ہے اور اس کا علاج بھی مہنگا ہوتا جارہا ہے۔تحقیق کے مطابق204 ممالک میں 29 اقسام کے سرطان میں سے 9 کینسر ایسے ہیں جن کا علاج مہنگا ترین ہے جن پر اس کی نصف رقم صرف کی جارہی ہے اورآئندہ بھی کی جائے گی ، ان میں پھیپھڑے، چھاتی، بڑی آنت، سانس اور ہاضمے کی نالی، جگر، لیوکیمیا، حلق اور ٹریکیا کینسر شامل ہیں، تاہم پھیپھڑوں کے کینسر کا علاج دنیا میں سب سے مہنگا ہے۔یہ امکان ہے کہ اس کے علاج میں لوگوں کی بچت اور کمائی کا بڑا حصہ خرچ ہوسکتا ہے جبکہ افریقا اور دیگرغریب ممالک پر اس کے سب سے زیادہ اثرات مرتب ہوں گے۔یہی وجہ ہے کہ رپورٹ میں حکومتوں اور منصوبہ سازوں سے کہا گیا ہے کہ وہ کینسر کے علاج کے لیے منصوبہ بندی ، سرمایہ کاری، اس کی روک تھام اور تدارک کے لیے غیرمعمولی کام کریں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…