پیر‬‮ ، 05 اکتوبر‬‮ 2026 

رائیلی روسو کی پی ایس ایل کی تیز ترین سنچری، ملتان سلطانز فتح یاب

datetime 10  مارچ‬‮  2023 |

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) پی ایس ایل ایڈیشن 8 کے ستائیسویں میچ میں پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، پشاور زلمی کی جانب سے صائم ایوب 58، بابراعظم 73، محمد حارث 35، رومن پاؤل 2، حسیب اللہ خان 7، ٹام کولر 38 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ عظمت اللہ عمر زائی 16 اور وہاب ریاض

7 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ پشاور زلمی نے مقررہ 20 اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر242 رنز بنائے اور ملتان سلطانز کو 243رنز کا ٹارگٹ دیا۔ ملتان سلطانز کی جانب سے عباس آفریدی نے چار جبکہ اسامہ میر اور انور علی نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ ملتان سلطانز کی جانب سے شان مسعود 5، محمد رضوان 7، کیرون پولارڈ 52، ٹم ڈیوڈ 2، خوشدل شاہ 18 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، رائیلی روسو 121 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، انہوں نے 51 گیندوں پر یہ سکور بنایا، ان کی اننگ میں 8 چھکے اور 12 چوکے شامل تھے۔ انور علی 24 اور اسامہ میر 10 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ ملتان سلطانز نے یہ میچ 19.1 اوور میں چھ وکٹوں کے نقصان پر جیت لیا۔ رائیلی روسو نے پی ایس ایل کی تیز ترین سنچری بنا ڈالی، انہوں نے 41 گیندوں پر سنچری مکمل کی اور تیز ترین سنچری کے لئے اپنا ہی ریکارڈ توڑ ڈالا۔ اس سے قبل انہوں نے 43 گیندوں پر سنچری بنائی تھی۔ پشاور زلمی کی جانب سے عظمت اللہ عمرزائی نے دو جبکہ صائم ایوب، ارشد اقبال، وہاب ریاض اور مجیب الرحمان نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…