اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان سپر لیگ 8 میں ملتان سلطانز کے جارح مزاج بیٹر رائیلی روسو نے پاکستان سپر لیگ کی تیز ترین ففٹی کا ریکارڈ برابر کردیا۔راولپنڈی میں پاکستان سپر لیگ کے پشاور کیخلاف میچ میں ملتان سلطانز کے روسو نے 17 گیندوں پر نصف سنچری مکمل کی۔ خیال رہے کہ اس سے پہلے کامران اکمل، آصف علی اور حضرت اللہ ززائی نے بھی17 گیندوں پر ففٹیاں بنا چکے ہیں ۔