پیر‬‮ ، 05 مئی‬‮‬‮ 2025 

حکومت پاکستان کی درخواست پر سعودی حکومت نے حج اخراجات میں کمی کر دی

datetime 10  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی) وفاقی وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور نے کہا ہے کہ وفاقی کابینہ نے حج پالیسی 2023کی منظوری دیدی ہے جبکہ حج درخواستوں کی وصولی 16مارچ سے شروع ہوگی۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ حج پالیسی 2023میں مفت حج کی کوئی گنجائش نہیں ہے

پاکستانی عازمین کیلئے حج کوٹہ ایک لاکھ 79ہزار 210مختص ہے۔انہوں نے بتایا کہ شمالی علاقہ جات کیلئے حج اخراجات کا تخمینہ 11لاکھ 75ہزار روپے جبکہ جنوبی علاقوں کیلئے حج اخراجات کا تخمینہ 11لاکھ 65ہزار روپے ہے، اگر پیسے بچ گئے تو حجاج کرام کو واپس کئے جائیں گے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ عازمین حج سے صرف ضروری اخراجات لئے جاتے ہیں، ہمارے درخواست پر سعودی حکومت نے حج اخراجات میں کمی کی، سعودی عرب میں ٹیکس بڑھنے سے اخراجات میں اضافہ ہوا۔وفاقی وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور نے کہا کہ روپے کی قدر کم ہونے سے حج اخراجات میں اضافہ ہوا، عازمین حج کو تمام سہولیات فراہمی کیلئے اقدامات کیے گئے ہیں، رواں سال عازمین حج کو مٹی و مزدلفہ میں ٹرین کی سہولت میسر ہوگی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان سے حج اخراجات بھارت اور بنگلہ دیش سے کم ہیں، انڈیا میں حج اخراجات ساڑھے 13لاکھ روپے ہیں، اوورسیز پاکستانیوں کیلئے اسپانسر شپ حج سکیم متعارف کرائی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…