اسلا م آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن)کی چیف آرگنائزر اور سینئر نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ نوازشریف کو دوران قید زہر دیئے جانے سے ان کے پلیٹ لیٹس گرے تھے۔نجی ٹی وی کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے انکشاف کیا کہ محمد نوازشریف کو دوران قید زہر دیئے جانے سے ان کے پلیٹ لیٹس گرے تھے۔ انہوں نے کہا کہ جب سابق وزیراعظم نواز شریف کی حالت بگڑی اور وہ زندگی و موت کی کشمکش میں آئے تو کچھ لوگوں کے ہاتھ پاؤں پھول گئے تھے۔مریم نواز نے کہا کہ نوازشریف کو باہر بھیجنا ان ہی لوگوں کی مجبوری تھی، کبھی نہ کبھی یہ بات سامنے آجائے گی کہ اس معاملے میں بھی عمران خان ملوث تھا۔