بدھ‬‮ ، 07 مئی‬‮‬‮ 2025 

جنرل فیض حمید کیخلاف آمدن سے زیادہ اثاثوں کا ریفرنس نیب نے واپس کردیا

datetime 10  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )چند ہفتے قبل سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کیخلاف آمدن سے زیادہ اثاثوں کا ایک ریفرنس نیب کو بھیجا گیا تھا لیکن بیورو نے کوئی ایکشن نہیں لیا اور شکایت واپس کردی۔ نیب کے باخبر ذرائع نے دی نیوز کو بتایا ہے کہ چند ہفتے قبل نیب کے راولپنڈی آفس کو ایک فائل موصول ہوئی تھی جس میں جنرل فیض کے انکم ٹیکس کا ریکارڈ اور دو صفحات پر

مشتمل ایک شکایت نامہ موجود تھا جس پر چکوال سے تعلق رکھنے والے چند نامعلوم افراد نے دستخط تھے۔ روزنامہ جنگ میں شائع انصار عباسی کی رپورٹ کے مطابق اس میں درخواست کی گئی تھی کہ سابق ڈی جی آئی ایس آئی کیخلاف انکوائری کی جائے۔ ان ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈی جی نیب نے فائل کا جائزہ لیا اور حکام بالا کے ساتھ مشاورت کے بعد اس ہدایت کے ساتھ شکایت واپس کردی کہ متعلقہ حکام کے توسط سے بیورو کو باضابطہ درخواست کی جائے۔ ذرائع کے مطابق، وزیراعظم شہباز شریف کو بھی اس بارے میں علم تھا کہ جنرل فیض کیخلاف ایک ریفرنس نیب کو بھیجا گیا ہے اور اس کے بعد نیب نے اس پر کس ردعمل کا اظہار کیا۔ اب نئے چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد بٹ کی تعیناتی کے بعد، توقع ہے کہ یہ معاملہ نیب کو واپس بھیجا جائے گا تاکہ سابق ڈی جی آئی ایس آئی کے معاملے پر باضابطہ طور پر کارروائی کی جا سکے۔ وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے بدھ کو کہا تھا کہ تفتیشی ایجنسیاں جنرل فیض کیخلاف انکوائری کر رہی ہیں اور اس ضمن میں کسی بھی طرح کی پیش رفت ہوئی تو میڈیا کو بتائیں گے۔ وزیر داخلہ نے یہ نہیں بتایا کہ کون سی سرکاری ایجنسی جنرل فیض کیخلاف انکوائری کر رہی ہے۔ انہوں نے یہ بھی نہیں بتایا کہ سابق ڈی جی کیخلاف کس سلسلے میں انکوائری کی جا رہی ہے۔ تاہم، انہوں نے یہ کہا کہ جنرل فیض کا کورٹ مارشل کرنے کا اختیار صرف ادارے کے پاس ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزارت داخلہ نہیں بلکہ جی ایچ کیو ملٹری ٹرائل کر سکتا ہے۔

حال ہی میں سوشل میڈیا پر ’’وی نیوز‘‘ کے نام سے نیا پلیٹ فارم شروع کیا گیا ہے۔ بدھ کو وی نیوز کو دیے گئے انٹرویو میں نون لیگ کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز نے جنرل فیض کے کورٹ مارشل کا مطالبہ کیا تھا۔ انہوں نے الزام عائد کیا تھا کہ جنرل فیض نے دو سال تک نون لیگ کو کمزور کرکے ملک کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش کی اور چار سال تک عمران خان حکومت کا ساتھ دیا۔ مریم نے اصرار کیا کہ جنرل فیض کو عبرت ناک سزا دینا چاہئے

تاکہ آئندہ کوئی بھی غیر آئینی کردار ادا کرنے کی جرأت نہ کر سکے۔ اسی دن (بدھ کو) سینئر صحافی اور اینکر پرسن نے سوشل میڈیا پر مریم کے بیان پر جنرل فیض کا جواب پیش کیا۔ صحافی کے مطابق، جنرل فیض نے مریم کے الزامات کے جواب میں ٹیکسٹ میسیج کے ذریعے بتایا کہ2017-18ء میں وہ محض میجر جنرل تھے اور کیا ایک میجر جنرل ملٹری ڈسپلن پر عمل کرتے ہوئے

اپنے آپ ہی کسی حکومت کا تختہ الٹ سکتا ہے؟ جنرل فیض کا کہنا تھا کہ فوج میں تمام فیصلے آرمی چیف ہی کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ (شریف فیملی کیخلاف) تمام فیصلے عدالتوں نے کیے تھے۔ سابق اسٹیبلشمنٹ کے اہم کھلاڑیوں میں سے نون لیگ نے اپنی تنقید کے نشتر جنرل فیض پر ہی مرکوز کر رکھے ہیں

جبکہ سابق آرمی چیف جنرل باجوہ کو چھوڑ دیا ہے۔ وی نیوز کے انٹرویو میں جب مریم نواز سے پوچھا گیا کہ وہ سابق آرمی چیف کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کیوں نہیں کر رہیں تو ان کا کہنا تھا کہ میاں نواز شریف نے اس وقت جنرل باجوہ پر تنقید کی تھی جب وہ آرمی چیف تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…