بدھ‬‮ ، 07 مئی‬‮‬‮ 2025 

قوم زندگی اور موت کی کشمکش میں ہے،اسحاق ڈار ڈالر200 کا کرنے آئے تھے 300کا کر دیا ، شیخ رشید برس پڑگے

datetime 10  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) سربراہ عوامی مسلم لیگ وسابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ قوم زندگی اور موت کی کشمکش میں ہے،حکومت اپنے مفاد کے بجائے قومی مفاد اور استحکام کا سوچے،حکمرانوں کو ریاست کی نہیں اپنی سیاست کی فکر ہے لیکن عوام کا نام ہی ریاست ہے،

انتخابات ہی ملک کی بقا ہے،نگران حکومت پی ڈی ایم کی بی ٹیم ہے، جو کچھ لاہور میں تشدد ہوا یہ اس کا دفاع کرتے رہے۔انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ پاکستان میں کوئی ایسی دفعہ 144خونی نہیں ہوئی جس کا پرچہ پولیس کی مدعیت میں کٹا ہو، پولیس نے علی بلال کی شہادت کا مقدمہ اس کے والد کے بجائے پولیس کی مدعیت میں درج کیا، جو مستقبل میں نگران حکومت کے گلے پڑے گا۔انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے گورنر کو ریاست کا نمائندہ بننا چاہیے، مولانا فضل الرحمان کا نہیں، پاکستان کو ایشیا پیسیفک اور انڈوپیسیفک کے درمیان سینڈوچ بنایا جا رہا ہے، امریکہ نے آئی ایم ایف سے معاملات پاکستان کو خود طے کرنے کا کہہ دیا ہے، اسحاق ڈار 200کا ڈالر کرنے آئے تھے 300کا کر دیا ہے۔سابق وزیر کا کہنا تھا کہ شہباز اور زرداری نے الیکشن امیدواروں سے درخواستیں طلب کر لی ہیں، سپریم کورٹ کے فیصلے کی عزت پاکستان میں جمہوریت کی زندگی اور موت کا مسئلہ ہے، الیکشن سے فراریوں کو سپریم کورٹ کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے۔سربراہ عوامی مسلم لیگ نے مزید کہا کہ حکمرانوں کو ریاست کی نہیں اپنی سیاست کی فکر ہے لیکن عوام کا نام ہی ریاست ہے، انتخاب ہی ملک کی بقا ہے، حکومت اپنے مفاد کے بجائے قومی مفاد اور استحکام کا سوچے، قوم زندگی اور موت کی کشمکش میں ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…