اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان سپر لیگ 8 میں لاہور قلندرز نے نیا ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے ۔ نجی ٹی وی کے مطابق لاہور قلندرز نے پاکستان سپر لیگ میں رنز کے اعتبار سے سب سے بڑی فتح حاصل کرلی۔قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 119 رنز سے شکست دی۔ اس سے قبل رنز کی سب سے بڑی فتح 117 رنز سے ملتان نے کوئٹہ کیخلاف حاصل کی تھی۔