منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

سوشل میڈیا پر کردار کشی، جج کے خاندان کا قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ

datetime 9  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی)سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر نقوی کے خاندان نے الزامات اور سوشل میڈیا پر کردار کشی کے معاملے پر قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ کرلیا۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کے جج پر بے بنیاد الزامات لگائے جارہے ہیں۔

منظم کردارکشی کے ذریعے جج کوبدنام کرنے کی کوشش کی گئی۔فیملی ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک ملزم سے اعترافی بیان کے ذریعے3 ججوں پرکرپشن کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ جسٹس مظاہراور اسکے خاندان پر کک بیک لینے کے بے ہودہ الزامات عائد کیے گئے، جج کا خاندان لگائے گئے الزامات کیخلاف قانونی چارہ جوئی کرے گا۔فیملی ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ موجودہ نگران پنجاب حکومت میں موجود اہم شخصیات سپریم کورٹ کے جج کیخلاف منظم مہم چلارہے ہیں۔ ملزم کے اعترافی بیان میں ججوں پرلگائے الزامات بے بنیاد ہیں۔خاندانی ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ جسٹس مظاہر نقوی نے مونس الہی کی کبھی شکل بھی نہیں دیکھی جبکہ پرویزالہی سے صرف ایک بارملے، کسی کے پاس سپریم کورٹ کے معزز جج کیخلاف کوئی کرپشن کا ثبوت ہے تو پیش کرے۔جج کے خاندان کا کہنا ہے کہ کبھی کسی حکومت یا سیاسی پارٹی سے کوئی کنٹریکٹ یا کیس لیا ہو توثابت کریں۔ سپریم کورٹ کے معزز جج اپنے اوپرلگے الزامات پرہرطرح کی انکوائری کا سامنا کرنے کا تیار ہیں۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…