اسلام آباد(این این آئی)میڈیکل طلبہ کو حافظ قرآن ہونے کے اضافی 20نمبر دینے کے معاملے کا سپریم کورٹ نے ازخود نوٹس لے لیا۔طلبہ کو دیئے جانے والے اضافی نمبروں پر ازخود نوٹس سماعت کیلئے مقرر کر دیا گیا ،جسٹس فائز عیسی کی سربراہی میں 3رکنی بنچ 15 مارچ کو سماعت کرے گا۔جسٹس یحییٰ آفریدی اور جسٹس شاہد وحید بنچ کا حصہ ہوں گے، سپریم کورٹ نے گزشتہ سال مقدمہ کی سماعت کے دوران معاملہ سامنے آنے پر ازخودنوٹس لیا تھا۔