جمعہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2025 

گندھارا نسان نے پارٹس کی قلت کے سبب پیداواری سرگرمیاں معطل کر دیں

datetime 7  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) ڈونگ فینگ ٹرک اور جے اے سی گاڑیوں کے اسمبلر گندھارا نسان لمیٹڈ نے پارٹس کی قلت کے سبب 6 سے 10 مارچ تک پروڈکشن بند کرنے کا اعلان کر دیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق اسٹاک فائلنگ میں کمپنی نے بتایا کہ وہ 13 مارچ سے متبادل ہفتہ وار بنیادوں پر

پیداواری سرگرمیاں شروع کرے گی۔کمپنی نے بتایا کہ اس کے وینڈرز کو خام مال کی درآمدات اور کمرشل بینکوں کی جانب سے کنسائمنٹس کی کلیئرنس میں مسلسل بڑی رکاوٹوں کا سامنا ہے۔گندھارا نسان لمیٹڈ نے بتایا کہ اس کی وجہ سے پوری سپلائی چین میں خلل پڑا ہے اور وینڈرز کمپنی کو خام مال اور پرزہ جات فراہم کرنے سے قاصر ہیں۔دریں اثنا، سازگار انجینئرنگ لمیٹڈ نے کو گاڑیوں کی سی کے ڈی کٹس اور خام مال کی درآمد پر حکومتی پابندیوں کی وجہ سے 27 فروری سے 4 مارچ تک معطل رکھنے کے بعد کاروں کی پروڈکشن دوبارہ شروع کر دی۔پاکستان ایسوسی ایشن آف آٹو موٹیو پارٹس اینڈ اسیسریز مینوفیکچرز نے ملک کی خراب ہوتی معاشی صورتحال کی وجہ سے صنعت کی تیزی سے بگڑتی ہوئی صورت حال پر گہری تشویش کا اظہار کیا، خاص طور پر روپے کی قدر میں کمی اور درآمدات پر پابندیاں بڑے پیمانے پر پیداوار بند کرنے کا باعث بنی ہیں جس کی وجہ سے آٹو سیکٹر میں نوکریاں ختم ہو رہی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…