جمعہ‬‮ ، 17 اپریل‬‮ 2026 

توہین الیکشن کمیشن کیس میں عمران خان کے قابل ضمانت وارنٹ جاری

datetime 7  مارچ‬‮  2023 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک/این این آئی )توہین الیکشن کمیشن کیس میں الیکشن کمیشن نےعمران خان کے وارنٹ جاری کردیئے۔تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے عمران خان کے قابل ضمانت وارنٹ جاری کرتے ہوئے سابق وزیراعظم کو 14 مارچ کو پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

نجی ٹی وی آج کے مطابق الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ بار بار طلبی کے باوجود عمران خان پیش نہیں ہو رہے، آئی جی اسلام آباد وارنٹ کی تعمیل کرائیں۔واضح ررہے کہ اس سے قبل بھی توہین الیکشن کمیشن کیس میں عمران خان سمیت اسد عمر اور فواد چوہدری کے وارنٹ گرفتاری جاری ہوچکے ہیں۔دوسری جانب الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو پارٹی سربراہی سے ہٹانے کی درخواست خارج کر دی۔ منگل کو چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے کیس کی سماعت کی۔ درخواست گزار محمد آفاق ایڈووکیٹ الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے ، عمران خان نے الیکشن کمیشن میں جواب جمع کروایا۔دوران سماعت، وکیل عمران خان بیرسٹر گوہر نے کہا کہ لاہور ہائیکورٹ معاملے پر حکم امتناع بھی دے چکی ہے جبکہ ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو عمران خان کے خلاف کوئی بھی حکم جاری کرنے سے روک رکھا ہے۔چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ ہائیکورٹ نے کمیشن کو حتمی فیصلے سے روکا ہے سماعت سے نہیں، جس پر بیرسٹر گوہر خان نے کہا کہ سماعت سے روکنے کے حکم کا تو میں بھی نہیں کہہ رہا۔درخواست گزار آفاق احمد نے کہا کہ الیکشن کمیشن مجھے غلط نوٹس بھیجتا رہا ہے اور اسحاق ڈار کے نوٹس بھی مجھے بھیجے جا رہے ہیں، ڈپٹی ڈائریکٹر لا کی نااہلی کی وجہ سے نوٹس غلط اور تاخیر سے پہنچے۔چیف الیکشن کمشنر نے آفاق احمد کی سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ کسی پر انگلی نہ اٹھائیں، اپنی آواز بھی نیچے رکھیں اور صرف کیس پر بات کریں۔ آفاق احمد نے کہا کہ سماعت کے بعد نوٹس ملنے کا جواب دہ کون ہے؟ چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ آپ کہنا کیا چاہتے ہیں؟

آفاق احمد نے کہا کہ آپ جو سننا چاہتے ہیں وہ کہہ دیتا ہوں۔چیف الیکشن کمشنر نے درخواست گزار کو عدالت سے باہر نکالنے کا حکم دے دیا۔ پولیس اہلکاروں نے آفاق احمد کو دھکے دے کر باہر نکال دیا۔چیف الیکشن کمشنر نے عمران خان کو پی ٹی آئی کی سربراہی سے ہٹانے کی درخواست خارج کردی۔

پارٹی سربراہی کیس میں جمع کروائے گئے جواب میں عمران خان نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے اسپیکر کی جانب سے دائر ریفرنس پر ڈی سیٹ کیا اور ڈی سیٹ ہونے کے بعد قومی اسمبلی کا الیکشن بھی لڑا۔ لاہور ہائیکورٹ الیکشن کمیشن کو حتمی فیصلے سے روک چکی ہے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم


یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…