منگل‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2026 

سلمان خان کی قطرینہ کے ساتھ فلم میں آنے کی خواہش

datetime 11  ستمبر‬‮  2015 |

ممبئی (نیوز ڈیسک)بالی وڈ کے سپر سٹار سلمان خان نے سال 2012 میں آئی فلم ’ایک تھا ٹائیگر‘ کے بعد سے اداکارہ قطرینہ کیف کے ساتھ کام نہیں کیا ہے۔
لیکن اب سلمان نے خود قطرینہ کیف کے ساتھ فلم میں آنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔سلمان کا کہنا ہے کہ ’اگر میری آنے والی فلم میں قطرینہ میرے ساتھ ہوتی ہیں تو مجھے انتہائی خوشی ہوگی لیکن فی الحال میں اس بارے میں کچھ بھی نہیں بتا سکتا۔‘سلمان اورر قطرینہ نے کبیر خان کی فلم ’ایک تھا ٹائیگر‘ کے بعد ایک ساتھ کام نہیں کیا ہے اور عام طور پر سلمان سے منسلک کسی بھی سوال کا جواب دینے سے قطرینہ کیف گریز کرتی ہیں۔لیکن سلمان خان کی آئندہ فلم میں یہ دونوں ستارے دوبارہ ساتھ آ سکتے ہیں۔ اس فلم کے پروڈیوسر اتل اگنی ہوتری ہیں۔سلمان نے بتایا کہ ’میں اتل کی اگلی فلم میں کام کر رہا ہوں لیکن میں اس سلسلے میں کچھ نہیں کہہ سکتا کیونکہ کل کو کچھ بدل بھی سکتا ہے۔‘
ویسے سلمان نے یہ ضرور کہا کہ اس فلم کے ڈائریکٹر کبیر خان ہو سکتے ہیں کیونکہ یہ فلم ایک ایکشن رومانس ہو سکتی ہے اور کبیر ایسی فلموں کے ماہر مانے جاتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ووزی ناں (Vozinha)


وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…