جمعہ‬‮ ، 17 اپریل‬‮ 2026 

پی آئی اے،مالی بوجھ قرار دیکر تجربے کار ملازمین فارغ، سینکڑوں نئی بھرتیوں کی تیاری

datetime 6  مارچ‬‮  2023 |

کراچی (این این آئی)پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن کی انتظامیہ نے مالی بوجھ قرار دے کر حال ہی میں 1924 تجربے کار ملازمین کو فارغ کر دیا تھا جبکہ اب 250 نئی بھرتیوں کی منصوبہ بندی شروع کر دی ہے۔سپریم کورٹ میں پیش کی گئی درخواست میں نئی بھرتی کے لیے تجربے کار اور ہنر مندوں کی کمی کا جواز پیش کیا گیا ہے۔مجوزہ بھرتیوں کے بعد تنخواہوں کی مد میں ماہانہ سوا 9 کروڑ روپے کی ادائیگی کی جائے گی۔ادارے کی جانب سے 2018 میں نئی بھرتی پر سپریم کورٹ کی عائد کردہ پابندی کے تناظر میں درخواست جمع کرائی گئی ہے۔ممکنہ نئی بھرتیوں کی فہرست میں 80 پائلٹس، 110 فضائی میزبان، 15 آئی ٹی پروفیشنلز، 30 فنانس پروفیشنلز، 15 مینجمنٹ پوزیشنز کی اسامیاں شامل ہیں۔2020 میں وی ایس اسکیم کے تحت مالی افرادی بوجھ میں کمی کے نام پر 1924 ملازمین فارغ کیے گئے تھے۔



کالم



گریٹ گیم


یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…