اتوار‬‮ ، 29 مارچ‬‮ 2026 

انیل کپورنے سونم اورسلمان کی جوڑی کو لاجواب قرار دے دیا

datetime 11  ستمبر‬‮  2015 |

ممبئی(نیوز ڈیسک) بالی ووڈ اداکار انیل کپور کہتے ہیں کہ فلم ”پریم رتن دھن پایو“ میں ان کی بیٹی اور اداکارہ سونم کپور کی سلمان خان کی جوڑی لاجواب ہے اور وہ امید کرتے ہیں کہ اس جوری کو ناظرین بھی پسند کریں گے۔بھارتی میڈیا کو انٹرویو میں انیل کپور نے کہا کہ سونم کپور اور سلمان خان دونوں ہی انتہائی جاذب نظر اور اچھے اداکار ہیں، اسکرین پر ان کی جوڑی بہت اچھی لگتی ہے ، دونوں فلم “سانوریا” میں ایک ساتھ اداکاری کے جوہردکھا چکے ہیں۔ اس لئے وہ امید کرتے ہیں کہ فلم ”پریم رتن دھن پایو“ میں اس جوڑی کو ناظرین بھی خوب سراہیں گے۔
انیل کپور کا کہنا تھا کہ وہ فلم “پرین رتن دھان پایو” کو دیکھنے کے لیے بہت بے چین ہیں کیونکہ اس فلم میں جہاں فلم میں ان کی بیٹی اور اداکاری سونم کپور اور بالی ووڈ کے دبنگ سلمان خان ایک ساتھ نظر ا?ئیں گے، وہیں وہ اس فلم کے ہدایت کار سورج برجاتیا کے بھی بہت بڑے مداح ہیں۔ آج بالی ووڈ کے کئی بڑے فلمساز درحقیقت ان ہی کے نقش قدم پر چل رہے ہیں کیونکہ سورج برجاتیا اپنی فلموں میں بھارتی ثقافت اور مضبوط خاندانی نظام کو پیش کرتے ہیں جو کہ مشرقی معاشرے کی سب سے بڑی طاقت ہے۔واضح ر ہے کہ فلم ’پریم رتن دھان پایو‘ 12 نومبر کو سنیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایران کے لیے واحد آپشن


بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…