رحیم یارخان(آئی این پی ) سابق وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویزالہی کے پرنسپل سیکرٹری کو کوئٹہ سے رحیم یارخان منتقل کردیاگیا۔
مبینہ طورپر درج مقدمہ میں آج ریمانڈ کے لئے عدالت میں پیش کیے جانے کاامکان ہے ، شیخ زید ہسپتال میں میڈیکل چیک اپ ذرائع کے مطابق سابق وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویزالہی کے پرنسپل سیکرٹری محمدخان بھٹی جنہیں بلوچستان میں گرفتارکیاگیاتھا ذرائع کے مطابق ان کے خلاف سرکل آفس انٹی کرپشن رحیم یارخان میں مقدمہ نمبری1/23اندراج ہے جنہیں آج جسمانی ریمانڈ کیلئے انٹی کرپشن عدالت میں پیش کیاجائے گاجہاں فاضل عدالت سے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جائے گی۔ تاہم اس سلسلہ میں سرکل آفس انٹی کرپشن نے سابق پرنسپل سیکرٹری محمدخان بھٹی کے خلاف اندراج کیئے گئے مقدمہ کی تصدیق کرنے سے گریز کیا۔تاہم ذرائع نے بتایا کہ محمدخان بھٹی کو سخت نگرانی میں سٹی سرکل میں واقع تھانہ کی حوالات میں رکھاگیا ہے۔اس سلسلہ میں ذرائع نے مزید بتایا کہ سابق پرنسپل سیکرٹری محمدخان بھٹی کے رحیم یارخان منتقل کیئے جانے کے بعد شیخ زید ہسپتال میں تعینات سینئرڈاکٹروں کی ٹیم کے زیرنگرانی میڈیکل چیک اپ کیاگیا۔