جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

اسد عمر، شاہ محمودقریشی سمیت پی ٹی آئی کے تمام نظر بند کارکن جیلوں سے رہا

datetime 4  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(پی پی آئی) جیل بھرو تحریک کے تحت مختلف شہروں سے گرفتاریاں دینے والے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں اور کارکنوں کو رہا کردیا گیا ہے۔ لاہور ہائیکورٹ کے احکامات پر پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی اور سیکرٹری جنرل اسد عمر

سمیت پارٹی کے 83 نظر بند رہنماؤں اور کارکنان کو رہا کر دیا گیا ، سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ ، سابق صوبائی وزیر مراد راس اور سینیٹر ولید اقبال ، اعظم سواتی، زلفی بخاری اور فیاض الحسن چوہان سمیت دیگر رہنما بھی شامل ہیں، تحریک انصاف کے کارکنوں کی جانب سے رہائی پانے والے رہنماؤں کا پرتباک استقبال کیا گیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کاکہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے حق کی فتح ہوئی ہے، 2018 میں ہماری جیت نا مکمل تھی جیسے اب مکمل کیا جائیگا، جیل جانے سے ہمارے حوصلے مزید بلند ہوگئے ہیں۔ اسد عمر کا کہنا تھاکہ مجھے فخر ہے کہ میں نے پاکستان کے بہتر مستقبل کیلئے جیل کاٹی ہے ، 10 دن جیل میں رہنے سے ہم مزید مضبوط ہوگئے ہیں ، جیل بھرو تحریک کے دوران تحریک انصاف کے کارکنوں نے جو ہمت و حوصلہ دکھایا ہے وہ ہمارا فخر ہے۔ خیال رہے کہ گزشتہ روزلاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کی ’جیل بھرو تحریک‘ میں گرفتار ہونے والے رہنماؤں کو رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…