اتوار‬‮ ، 20 جولائی‬‮ 2025 

پاکستان کی معاشی صورت حال کا ذمہ دار ایک ترقی یافتہ ملک ہے، چین

datetime 3  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک/این این آئی)چین نے قرض فراہم کرنے والے ممالک اور اداروں کی اجارہ داری پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان سمیت دیگر ترقی پذیر ممالک کی ابتر معاشی صورت حال کی ذمہ دار ایک ترقی یافتہ ملک کی مالیاتی پالیسیاں ہیں۔ دوسری جانب وفاقی وزیر خزانہ سینیٹرمحمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ

چین کی وزارت خارجہ کی طرف سے گزشتہ روز بلومبرگ کو دیا گیا جواب پاکستان اورچین کے مابین دوستی اور تعلق کی گہرائی کی عکاسی کرتا ہے۔ جمعہ کو وزیرخزانہ سینیٹراسحاق ڈار نے اپنے ٹویٹ میں کہاکہ چینی وزارت خارجہ کی طرف سے بلومبرگ کو دیا گیا جواب پاک چین دوستی اور تعلق کی گہرائی کی عکاسی کرتا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روزبلوم برگ کی طرف سے جون تک چین اوردوسرے عالمی اداروں کو 7 ارب ڈالر کے قرض کی ادائیگی کے حوالے سے سوال کے جواب میں چینی وزارت خارجہ کی ترجمان مائونینگ نے چین اور پاکستان کی تزویراتی شراکت داری اوردوستی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ چین نے ہمیشہ پاکستان کے ساتھ معاشی اور مالی تعاون کیا ہے تاکہ پاکستان کی معیشت مستحکم ، عوام کا معیار زندگی بہتر ہو اور ملک ترقی کے راستے پر گامزن ہو سکے۔چینی وزارت خارجہ کی ترجمان کا کہنا تھا کہ ایک مخصوص ترقی یافتہ ملک کی سخت گیر مالیاتی اور معاشی پالیسیاں اور اس کے اثرات پاکستان سمیت دیگر ترقی پذیر ملکوں کی مالی مشکلات کا بنیادی سبب ہیں۔ جواب میں بتایا گیا تھا کہ مغربی تجارتی قرض دہندگان اور کثیر الجہتی مالیاتی ادارے، ترقی پذیر ممالک کے سب سے بڑے قرض دہندگان ہیں۔ جواب میں چین نے تمام فریقوں پر زور دیا تھا کہ وہ پاکستان کے اقتصادی و سماجی استحکام کے لئے مل کر تعمیری کام کریں

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…