اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

دنیا کی سب سے بدمزاج بلی اب مادام تساوﺅ پہنچنے کیلئے تیار

datetime 10  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(نیوز ڈیسک)یوں تو مادام تساﺅ میوزیم میں آئے دِن دنیا کی مشہور و معروف شخصیات کے حقیقت سے قریب تر مومی مجسموں کی نمائش کی جاتی ہے۔ لیکن اس بار کوئی انسان نہیں بلکہ دنیا کی سب سے بد مزاج اور چڑچڑی بلی بھی اس کا حصہ بننے جا رہی ہے۔ وہ کوئی اور نہیں بلکہ گرمپی کیٹ ہے، جس کے مومی مجسمے کی تیاریاں تیزی سے جاری ہیں اور اسی سلسلے میں گزشتہ روز بلی کی لمبائی اور چوڑائی کی پیمائش بھی کی گئی ہے۔ اسکیل سے ناپ تول کرواتی بی مانو بد مزاجی میں اس قدر مستقل مزاج ثابت ہوئیں کہ سائز دیتے ہوئے بھی ناک منہ چڑھائے اور چڑچڑا انداز اپنائے دِکھائی دیں۔گرمپی کیٹ کی آنکھوں کی رنگ کے لینس بھی تیار کر لئے گئے ہیں، جبکہ بلی کے بالوں کے نمونے بھی لے لِئے گئے ہیں تاکہ مومی مجسمہ ہو بہو اس بد مزاج بلی کی طرح دِکھائی دے۔ تو جناب اب تیار ہو جائیے کیونکہ یہ بی مانو جلد ہی مادام تساویر میوزیم میں جلوہ گر ہونگی۔



کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…