اسلام آباد(نیوز ڈیسک)لاہورہائیکورٹ نے قراردیاہے کہ فالج سے متاثر مجرم کی پھانسی روکنے کا کوئی قانون موجود نہیں،قانون کے تحت قاتل کو معاف کرنےکااختیارصرف مقتول کے لواحقین کے پاس ہے۔لاہورہائیکورٹ نے یہ ریمارکس ٹانگوں سے معذورشخص کو پھانسی دینے کےخلاف درخواست کے تفصیلی فیصلے میں دیئے۔عدالت نے قرار دیاکہ فالج کا مریض ہونےکی بنا پر پھانسی روکنے کا کوئی قانون موجود نہیں،صرف حاملہ عورت کی پھانسی روکنے کا قانون موجود ہے۔
مزید پڑھئے: حجاب کیس ہائیکورٹ نے طالبہ کو سوشل میڈیا پر تبصرے سے روک دیا
اہم مقتول کے ورثاءآخری لمحےمیں بھی پھانسی کی سزا معاف کرسکتے ہیں،عدالت نے مجرم عبدالباسط کی درخواست مستردکر دی تھی۔