اسلام آباد(نیوز ڈیسک)لاہور ہائی کورٹ نے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی حجاب کیس میں طالبہ کو سوشل میڈیا پر تبصرہ کرنے سے روک دیا ہے۔طالبہ مہرین شفق نے حجاب کی وجہ سے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی میں داخلہ نہ ملنے کے خلاف لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کر رکھا ہے ،کیس کی سماعت کے دوران گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے وکیل نے طالبہ مہرین شفق کی طرف سے لگائے گئے الزام کو بے بنیاد قرار دیا۔عدالت نے طالبہ کو سوشل میڈیا پر تبصرہ کرنے سے روک دیااور اس کے وکیل کو دلائل مکمل کرنے کی ہدایت کی۔