کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) ضروریات زندگی کی ہر چیز مہنگی ہونے کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا پر نسوار کی قیمت کئی گنا مہنگی کرنے کا ایک چارٹ تیزی سے وائرل ہو رہا ہے اس کے ساتھ ہی مخصوص طبقہ کے لوگ شدید غم و غصے کا اظہار کر رہے ہیں۔ روزنامہ جنگ میں افضل ندیم ڈوگر کی شائع خبر کے مطابق کسی دکاندار نے خام مال مہنگا ہونے کو وجہ قرار دے کر 19 فروری سے نسوار کی قیمت بڑھانے کا نوٹس آویزاں کردیا۔ ماضی قریب میں 2 سے 10 روپے میں بکنے والی نسوار کے چھوٹے پیکٹ کی قیمت 50 روپے کر دی گئی ہے۔ نئے ریٹ کے مطابق بڑا سوار، ربڑ والی، گٹھان والی، اسٹیکر والی اور ست والی نسوار کی فی پُڑی کی قیمت 50 روپے ہے۔ سوشل میڈیا پر شاعر اس سلسلے میں زبردست تبصرے کر رہے ہیں۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں