جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

شیخ رشید کیخلاف 7 گواہان کے بیان قلم بند کرلئے گئے

datetime 20  فروری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)سابق صدر آصف زرداری پر عمران خان کے قتل کی مبینہ سازش کے الزام کے مقدمے میں شیخ رشید کے خلاف تھانہ آبپارہ اسلام آباد میں درج مقدمے کے چالان میں 7 گواہان کے بیان قلم بند کیے گئے۔پیر کو تمام گواہان نے تفتیشی افسر انسپکٹر عاشق شاہ کو بیانات قلم بند کروائے ہیں،

گواہان میں کانسٹیبل فضل عباس، اے ایس آئی وسیم حیدر اور کانسٹیبل عثمان ظہور شامل ہیں،کانسٹیبل نصر اللّٰہ، محمد رشید اور محرر مال خانہ قاسم جان کا بیان بھی چالان میں شامل ہے۔گواہان نے اپنے بیان میں کہاکہ گرفتاری کے لیے ملزم کی رہائش گاہ پہنچے تو ہمیں سنگین نتائج کی دھمکیاں دی گئیں، ملزم اپنے ملازمین کے ساتھ اسلحہ لے کر گھر سے باہر آیا جس نے ہمیں گالیاں بھی دیں۔گواہان نے قلم بند کرائے بیان میں کہا ہے کہ گرفتاری کے دوران مزاحمت کی گئی، ایک کانسٹیبل کی جرسی بھی پھاڑ دی گئی۔چالان میں وائس میچنگ ٹیسٹ کے نمونے لینے اور رپورٹ وصول کرنے والوں کے بیان بھی شامل ہیں۔گواہان کے مطابق ایف آئی اے سے موصول وائس میچنگ رپورٹ 6 صفحات پر مشتمل ہے۔ سابق صدر آصف زرداری پر عمران خان کے قتل کی مبینہ سازش کے الزام کے مقدمے میں شیخ رشید کے خلاف تھانہ آبپارہ اسلام آباد میں درج مقدمے کے چالان میں 7 گواہان کے بیان قلم بند کیے گئے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…