ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی اداکارہ راکھی ساونت کا ایک انٹرویو منظر عام پر آیا ہے جس میں وہ مسلمان نوجوان لڑکے لڑکیوں کو جمعہ کے علاوہ باقی نمازیں بھی پڑھنے کی تلقین کر رہی ہیں، ان کا کہنا تھاکہ میں کہتی تھی کہ آپ مسلمان ہوں آپ مجھے اسلام میں لائے ہو، میں عادل کو نماز کے لئے کھینچ کر لاتی تھی اور بولتی تھی نماز پڑھ لو ورنہ شیطان پکڑ لے گا۔ عادل جمعہ کے علاوہ کوئی نماز نہیں پڑھتا تھا، میں نے اپنا فرض پورا کیا اس موقع پر انہوں نے مسلمان لڑکے لڑکیوں کو تمام نمازیں پڑھنے کی تلقین کی۔