اتوار‬‮ ، 16 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

بابر اعظم کے خلاف بیان پر یاسر شاہ نے محمد عامر کو آئینہ دکھا دیا

datetime 18  فروری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملتان (مانیٹرنگ ڈیسک ،این این آئی) قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز لیگ سپنر یاسر نے بابر اعظم کیخلاف بیان پر محمد عامر کو آئینہ دکھا دیا۔قومی ٹیم کے لیگ سپنر یاسر شاہ نے محمد عامر کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اگر چہ بابر اعظم ایک ورلڈکلاس بیٹر ہیں تاہم اس سے کسی بھی کھلاڑی کے اعتماد کو ٹھیس پہنچ سکتی ہے۔ انہوں نے یاد دہانی کراتے ہوئے کہا کہ ہر کھلاڑی کا

ایک برا دن ضرور ہوتا ہے اور یہ کھیل کا حصہ بھی ہے، بلا شبہ بابر ایک ورلڈ کلاس بیٹر اورتینوں فارمیٹس میں کارکردگی ثابت کرچکے ہیں۔تاہم بلے باز کو پویلین کی راہ دکھانے کیلئے باولر کو صرف ایک اچھی گیند پھینکنے کی ضرورت ہوتی ہے، انہوں نے کہا کہ اس طرح کے بیانات میچ سے قبل کسی بھی صورت بہتر نہیں، عامر کو خود پر بھروسہ ہے تاہم اسے اس بات کا احساس کرنا چاہیے کہ باولر کا بھی برا دن ہوتا ہے۔یاسر شاہ نے کہا کہ محمد عامر نے بنگلہ دیش پریمئر لیگ میں اچھی کارکردگی پیش کی ہے لیکن پشاور زلمی کے خلاف میچ ان کیلئے اچھا ثابت نہیں ہوا ہے۔ زلمی کیخلاف میچ کی رات محمد عامر کے لیے ناقابل فراموش قراردی جارہی ہے کیوںکہ وہ 42 رنز دینے کے باوجود کوئی بھی وکٹ حاصل کرنے میں ناکام رہے ہیں۔دوسری جانب ایچ بی ایل پی ایس ایل سیزن 8 کی ٹیم ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے کہا ہے کہ مجھے بابر پر تنقید کرنے والوں کی سمجھ نہیں آتی اور بابر بڑا پلیئر ہے جس کا دل بھی بڑا ہے۔

نجی ٹی وی کو دئیے گئے انٹرویو کے دوران صحافی نے محمد رضوان سے بابر کی کپتانی پر تنقید سے متعلق سوال کیا جس پر رضوان نے کہا کہ جو لوگ بابر پر تنقید کرتے ہیں وہ بھی پاکستان کیلئے سوچتے ہیں، پاکستان ٹیم کا جو کپتان ہوگا ہمارا کپتان وہی ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ہمارا دین بھی ہمیں یہی سکھاتا ہے کہ جو امیر ہوگا اسی کو فولو کرنا چاہیے مگر نتائج کو سامنے رکھتے ہوئے یہ سوال کسی کھلاڑی یا کسی بھی پاکستانی سے کریں تو سب کو پتا ہے کہ بابر بھی انسان ہیں۔

بابر سمیت ہم سب سے غلطیاں ہوتی ہیں ، بابر ایک بڑا پلیئر ہے جس کا دل بڑا ہے۔ رضوان نے کہا کہ مجھے ٹیم میں دوستی یاری پر ہونے والی تنقید کی سمجھ نہیں آتی، مجھے حیرت ہوتی ہے جس ٹیم میں دوستی یاری نہ ہو تو وہ ٹیم ہی کہاں، اگر ٹیم میں لڑائی جھگڑے ہوں تو آپ ہی کہیں گے ٹیم میں گروپ بندیاں ہورہی ہیں۔سرفراز کی پرفارمنس پر کیے گئے سوال پر ملتان سلطانز کے کپتان نے کہا کہ پچھلے 3 سالوں میں سیفی بھائی نے ہمیشہ پرفارم کیا ہے، سرفراز محنتی ہے اور محنت پر یقین رکھتا ہے ، مجھے خوشی ہے کہ سرفراز نے پرفارم کیا اور وہ انشااللہ آگے بھی پرفارم کرتا رہے گا۔

موضوعات:



کالم



70برے لوگ


ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…