منگل‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2026 

عمران خان کو لاہور سے گرفتار کرنے پر غور، مشاورت شروع

datetime 15  فروری‬‮  2023 |

اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارے نے چیئرمین پی ٹی آئی کو لاہور سے گرفتار کرنے پر غور اور اس سلسلے میں مشاورت شروع کر دی گئی۔نجی ٹی وی کے مطابق ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل اسلام آباد میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان و دیگر 11 ملزمان کے خلاف فارن ایکسچینج ایکٹ کے تحت درج مقدمے کے معاملے پر

بینکنگ کورٹ میں عبوری ضمانتوں کی درخواستوں کے تناظر میں ایف آئی اے حکام نے سر جوڑ لیے۔بینکنگ کورٹ سے عمران خان کی عبوری ضمانت خارج ہونے کی صورت میں ایف آئی اے نے عمران خان کو لاہور سے گرفتار کرنے پر غور شروع کردیا ہے۔ عبوری ضمانت خارج ہونے کی صورت میں ایف آئی آئے لاہور کی ٹیم کو بھی حرکت میں لانے کے لیے مشاورت بھی شروع کر دی ہے۔سینئر آفیسر ایف آئی اے کے مطابق عبوری ضمانت خارج ہوئی توایف آئی اے عمران خان سمیت دیگر ملزمان، جن کی ضمانتیں کنفرم نہیں کی گئیں، کی گرفتاریوں کے لیے قانون کے مطابق کارروائی کرے گا۔واضح رہے کہ پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کے حوالے سے الیکشن کمیشن فیصلے کے تناظر میں وفاقی وزارت داخلہ کی جانب سے بھجوائے گئے ریفرنس پرانکوائری مکمل ہونے پرایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل اسلام آباد نے عمران خان و دیگر کے خلاف مقدمہ درج کررکھا ہے، جس میں پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان، سینیٹر سیف اللہ نیازی، عامر کیانی، ووٹن کرکٹ کلب کے عارف مسعود نقوی سمیت 11 رہنماں و فنانشنل ٹیم کے اراکین اور بینک منیجر ملزم نامزد ہیں۔مقدمے میں سردار اظہر طارق خان، سید یونس علی رضا، طارق رحیم شیخ، طارق شفیع، فیصل مقبول شیخ، حامد زمان، منطور احمد چوہدری بھی شامل ہیں۔ مقدمہ فراڈ، دھوکا دہی، جعلی بیان حلفی جمع کرانے، فارن ایکسچینج ریگولیشن ایکٹ 1947 کی دفعات 5 اور 23 سمیت اعانت جرم کی دفعہ 109 کی دفعات کے تحت درج کیا گیا تھا۔یاد رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے بینکنگ کورٹ کو 22 فروری تک عمران خان کی درخواست ضمانت پر فیصلے سے روک دیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم(تیسرا حصہ)


ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…