لاہور(نیوزڈیسک)ماضی کی نامور اداکارہ بابرہ شریف نے لاہور چڑیا گھر سے شیر کے بچے کو ایک سال کیلئے گود لے لیا ۔چند روزقبل لاہور چڑیا گھر کی شیرنی (کاجل ) نے ایک بچے کو جنم دیا تھا جسے انتہائی نگہداشت میں رکھا گیا تھا لیکن ایک روز قبل شیرنی نے بچے کو فیڈ کروانا بند کر دیا ۔جس پر انتظامیہ نے بچے کیلئے ڈونر کی تلاش شروع کر دی ۔گزشتہ روز ماضی کی نامور اداکارہ بابرہ شریف نے لاہور چڑیا گھر کا دورہ کیا جہاں انہوں نے ڈائریکڑ چڑیا گھر شفقت احمد سے ملاقات میں شیر کے بچے کو ایک سال کیلئے گود لینے کا فیصلہ کیا۔اداکارہ نے شیر کے بچے کی خوراک کی مد میں ڈائریکٹر کو 2لاکھ روپے کا چیک ادا کر دیا ہے ۔بابرہ شریف نے اس موقع پر شیر کے بچے کے ہمراہ تصاویر بھی بنوائیں اور انہوںنے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ شیر کے بچے کے لئے خصوصی طور پر چڑیا گھر آتی جاتی رہیں گی۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
ووزی ناں (Vozinha)
-
عامر خان کی اہلیہ گوری سپراٹ کتنے اثاثوں کی مالک ہیں؟
-
سونے کی قیمت میں آج بھی بڑی کمی
-
دورانِ سروس وفات پانے والے ملازمین کے بچوں کے لیے بڑا فیصلہ
-
غیر ملکی خواتین سے اجتماعی زیادتی، 3 ملزمان کا ڈی این اے میچ کر گیا
-
23 سال سے مجھے ختم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، کرسٹیانو رونالڈو
-
عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں مزید گر گئیں
-
بچوں کے لیے نادرا جووینائل کارڈ بنوانے کا آسان طریقہ کار جانیے
-
نجی ٹی وی کی اینکر نے اپنے شوہر کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کروا دیا
-
راولپنڈی کے 150 سال پرانے کیس میں 3 گرفتاریاں، ملزمان کا 4 روزہ ریمانڈ حاصل
-
اسلام آباد ؛شاہین چوک پر فائرنگ، بیچ بچاؤ کرانے والے پاک فضائیہ کے گروپ کیپٹن شہید
-
صحت کارڈ سے کینسر اور کارڈیک سرجری کا علاج ختم
-
صرف سرکاری ریٹ پر زمین کا معاوضہ مقرر نہیں کیا جاسکتا، سپریم کورٹ کا فیصلہ
-
غیر ملکی خواتین مبینہ اغواء ، زیادتی کیس کو لاہور پولیس دیکھےگی یا سی سی ڈی ؟ ڈی آئی جی آپریشنز نے...



















































