بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

ترکیہ میں زلزلے کا مطلب یہ نہیں کہ اب پاکستان میں زلزلہ آسکتا ہے، افواہوں پر ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کا اہم بیان آگیا

datetime 9  فروری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی)محکمہ موسمیات نے سوشل میڈیا پر گردش کرتی خبروں پر وضاحت دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں فوری زلزلے کا کوئی امکان نہیں ہے۔ڈائریکٹر محکمہ موسمیات زاہد رفیع نے ایک نجی ٹی وی سے گفتگو میں بتایا کہ گزشتہ دو دنوں سے سوشل میڈیا پر ترکیہ اور شام میں آئے

زلزلے کا پاکستان سے غلط موازنہ کیا جا رہا ہے۔انہوں نے واضح کرتے ہوئے کہا کہ ترکیہ میں زلزلے کا مطلب یہ نہیں کہ اب پاکستان میں زلزلہ آسکتا ہے۔زاہد رفیع نے بتایا کہ پاکستان میں فالٹ لائنز ہیں مگر ان کا ترکیہ کے زلزلے سے تعلق نہیں، زیادہ شدت کا زلزلہ لانے والی انرجی دوبارہ جمع ہونے میں سیکڑوں سال لگتے ہیں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان میں 7 اعشاریہ کی شدت کا زلزلہ 2005 اور 2013 میں آچکا ہے۔ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کا مزید کہنا تھا کہ اتنی شدت کے زلزلے کا ریٹرن پیریڈ اتنا جلدی نہیں آتا، ترکیہ میں جہاں زلزلہ آیا وہاں ماضی قریب میں اتنا بڑا زلزلہ نہیں آیا تھا۔زاہد رفیع کے مطابق اتنی شدت کے زلزلے کیلئے انرجی جمع ہونے میں سیکڑوں سال لگے ہوں گے، ترکیہ کے زلزلے کو پاکستان سے ملانا درست نہیں۔واضح رہے کہ ترکیہ میں 6 فروری بروز پیر کو ترکیہ اور شام میں آنے والے 7.8 شدت کے زلزلے کے بعد کچھ حلقوں کی جانب سے یہ باتیں کہی گئی تھیں کہ پاکستان کے سرحدی علاقوں میں بھی اسی شدت کا زلزلہ آئے گا۔سوشل میڈیا پر کی گئی متعدد پوسٹوں کو صارفین کی جانب سے بغیر تصدیق اور ماہرین کی رائے جاننے ری شیئر کیا گیا تھا، جس سے عوام میں خوف و ہراس پھیلا ہوا تھا۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…