لاہور (نیوز ڈیسک ) لاہور میں رات گئے گرفتار ہونے والے دہشت گردوں میں سے ایک دہشت گرد کا انڈونیشیا میں بالی بم دھماکوں میں ملوث ہونے کا انکشاف۔ لاہور پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے انڈونیشیا کے جزیرے بالی پر بم دھماکوں کا ماسٹر مائنڈ عمر فاطق کا نائب پکڑ لیا گیا۔ ملزم بلوچستان اور کراچی میں دو سو سے زائد افراد کی ٹارگٹ کلنگ کرچکا ہے۔ کمانڈر علی کے ساتھ حیدر ، ڈاکٹر کراچی ، نبیل اور سعد کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔
مزید پڑھئے: عیسائیوں میں طلاق کو آسان بنانے سے متعلق اصلاحات کا اعلان
ذرائع کے مطابق ملزموں نے صوبے کی انتہائی اہم سیاسی اور عسکری شخصیت کو نشانہ بنانا تھا۔