اتوار‬‮ ، 15 مارچ‬‮ 2026 

33 نشستوں پر ضمنی الیکشن،اسد عمر اور علی امین گنڈا پور نے کاغذات جمع کرادئیے

datetime 7  فروری‬‮  2023 |

اسلام آباد (این این آئی)قومی اسمبلی کی 33 نشستوں پر ضمنی انتخابات کے سلسلے میں تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر اور علی امین گنڈا پور نے کاغذات نامزدگی جمع کرادئیے۔اسلام آباد کے حلقہ این اے 54 سے اسد عمر تحریک انصاف کے امیدوار ہوں گے،تحریک انصاف کے

مرکزی سیکرٹری جنرل اسد عمر نے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرادئیے ہیں۔اس کے علاوہ علی امین گنڈا پور بھی کاغذات نامزدگی جمع کرانے الیکشن کمیشن آفس پہنچے۔علی امین گنڈا پور این اے 38 ڈیرہ ون پر تحریک انصاف کیامیدوار ہوں گے۔ یہ نشست علی امین گنڈاپور کا استعفے منظور ہونے کے بعد خالی ہوئی تھی۔مذکورہ تمام 33 نشستیں تحریک انصاف کے اراکین قومی اسمبلی کے مستعفی ہونے پرخالی ہوئی تھیں جن پر ضمنی الیکشن کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کی 33 خالی نشستوں پر ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری کیا تھاجس کے مطابق قومی اسمبلی کی 33 خالی نشستوں پر ضمنی الیکشن 16 مارچ کو ہوگا جس کیلئے کاغذات نامزدگی 6 سے 8 فروری تک جمع کرائے جائیں گے۔الیکشن کمیشن نے این اے 4، این اے 17، این اے 18، این اے 25، این اے 26، این اے 32، این اے 38، این اے 43، این اے 52، این اے 53، این اے 54، این اے 57، این اے 59، این اے 60، این اے 62، این اے 63، این اے 67، این اے 97، این اے 126، این اے 130، این اے 155، این اے 156، این اے 191، این اے 241، این اے 242، این اے 243، این اے 244، این اے 247، این اے 250، این اے 252، این اے 254، این اے 256 اور این اے 265 پر الیکشن کا شیڈول جاری کیا ہے۔



کالم



مذہبی جنگ(تیسرا حصہ)


بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…