اتوار‬‮ ، 20 جولائی‬‮ 2025 

ترکیہ میں ایک بار پھر شدید زلزلہ

datetime 7  فروری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)ترکیہ میں ایک بار پھر زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق سینٹرل ترکیہ میں منگل کے روز ایک بار پھر زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ۔

شدت 5.6 ریکارڈ کی گئی جب کہ زلزلے کی گہرائی زیر زمین 2 کلومیٹرتھی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق زلزلے کے تازہ جھٹکوں سے فوری طور پر کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ترکیہ میں پیر کے روز 7.8 شدت کے زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 2 ہزار سے زائد ہوگئی ہے جب کہ ترکیہ اور شام میں مجموعی طور پر ہلاکتیں 4300 سے زائد ہیں۔ترک حکام کا کہنا ہےکہ پیر کے روز آنے والے زلزلے کے نتیجے میں 3700 سے زائد بلڈنگز زمین بوس ہوئیں۔دوسری جانب ترکیہ اور شام میں خوفناک زلزلے میں امداد کے لیے حکومت پاکستان کی ہدایات پر 51 رکنی ریسکیو ٹیم آج صبح لاہور سے استنبول کے لیے روانہ ہوگئی۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق اس سلسلے میں پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز نے خصوصی انتظامات کیے ہیں۔پی آئی اے کی پرواز پی کے707 پاکستانی ریسکیو ٹیم اور ان کے خصوصی آلات کو لے کر صبح سویرے لاہور سے استنبول روانہ ہوئی جس میں امدادی سامان بھی بھیجا گیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…