پیر‬‮ ، 18 مئی‬‮‬‮ 2026 

دیپکا نے شاہ رخ خان پر انحصار کرنے کا اعتراف کر لیا

datetime 9  ستمبر‬‮  2015 |

ممبئی(نیوز ڈیسک) 2007 میں ریلیز ہونے والی شاہ رخ خان کی فلم اوم شانتی اوم سے بھارتی فلم انڈسٹری میں قدم رکھنے والی اداکارہ دیپکا پڈوکون کاشمار اس وقت بالی ووڈ کی مصروف ترین اداکاراو¿ں میں ہوتا ہے نے کہا ہے کہ وہ آج بھی اپنے کیریر کے سلسلہ میں شاہ رخ خان پر انحصار کرتی ہیں۔
بھارتی آن لائن خبررساں ادارے ڈی این اے کو ایک انٹرویو کے دوران دیپکا کا کہنا تھا کہ تین فلموں میں کنگ خان کے ساتھ کام کرچکی ہوں اور مجھے اس بات کا اعتراف کرنے میں کوئی عار محسوس نہیں ہوتاکہ یہ صرف ان ہی کی وجہ سے کامیاب ہوئی تھیں۔میں ان کے ساتھ کام کرنے سے کبھی خوفزدہ نہیں ہوئی کیونکہ میں ان پر بہت زیادہ انحصار کرتی ہوں۔
اس کی وجہ بیان کرتے ہوئے اداکارہ کا مزید کہنا تھاکہ کچھ لوگوں کے ساتھ ایسے تعلقات ہوتے ہیں جن کی وجہ سے آپ ان پر بھروسہ کرتے ہیں کہ آپ کسی الجھن میں ہیں یا کسی مشکل کا سامنا کرناپڑ گیا ہے تو ہو آپ کو اس مشکل سے نجات دلانے کے لیے موجود ہوں گے اور شاہ رخ کو میں اپنے لیے ایسا ہی سمجھتی ہوں جو ہرآڑے وقت میں میرے کام آسکتے ہیں۔
دیپکا پڈوکون نے فرخ خان کی ہدایتکاری میں بنائی جانیوالی اپنی پہلی بالی ووڈ فلم اوم شانتی اوم میں شاہ رخ خان کے ساتھ کام کرنے کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں وہ موقع کبھی نہیں بھول سکتی جب فرخ خان مجھے پہلی مرتبہ ان سے ملانے کے لیے لے کرگئیں اور کہا کہ دیپکا یہ شاہ رخ خان ہیں اس فلم کے ہیرو۔اس وقت شاہ رخ خان نے کہا تھا بے بی اگر تمہیں کسی بھی چیز کی ضروت ہوتو ہمیں بتانا ہم صرف ایک فون کال کی ہی دوری پر ہوں گے۔انٹرویو کے دوران دیپکا نے شاہ رخ خان کے طرف سے انھیں مشورے دیے جانے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ وہ کہتے ہیں کہ اپ جو بھی فلم کروں اس سے آپ کو خود لطف اندوز ہونا چاہیے کیونکہ اگر آپ کو خود اپنا کام پسند آئے گا تو دوسرے بھی اسے اچھا سمجھیں گے اور ان کی اسی بات پر عمل کرتے ہوئے میں صرف وہی اسکرپٹ منتخب کرتی ہوں جن میں اپنے کردار کو نبھاتے ہوئے مجھے خود کو مزا آئے اور یہی وجہ ہے کہ میری فلمیں باکس آفس پر کامیاب رہتی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئی سٹل لو یو


یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…