اتوار‬‮ ، 17 اگست‬‮ 2025 

آصفہ بھٹو زرداری 30 سال کی ہوگئیں بلاول بھٹو کا سالگرہ پر منفرد پیغام

datetime 4  فروری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)شہید محترمہ بینظیر بھٹو اور سابق صدر آصف علی زرداری کی سب سے چھوٹی صاحبزادی آصفہ بھٹو زرداری 30 سال کی ہوگئیں اس موقع پر ان کے دونوں بڑے بہن بھائیوں نے انہیں دلچسپ انداز میں مبارک باد پیش کی۔

بڑے بھائی بلاول بھٹو نے ایک ٹوئٹ میں لکھا کہ میری چھوٹی اور پیاری بہن کو دوسری 29ویں سالگرہ مبارک ہو، دعاء گو ہوں کہ اللہ آپ کو صحت کی خوشی اور ڈھیروں پیار سے نوازے۔جبکہ بختاور بھٹو نے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ 30کے کلب میں خوش آمدید، امید کرتی ہوں کہ تم اسی طرح ہمیشہ خوش و خرم رہو اور اسی طرح چمکتی دمکتی رہو۔ اللہ تمہاری ہمیشہ حفاظت کرے ، آصف علی زرداری کے ساتھ عدالت سے جیل تک ہر مشکل وقت میں اسی طرح کھڑی رہو جس طرح شہید بی بی اپنی زندگی میں رہتی تھی۔دوسری جانب آصفہ بھٹو نے سالگرہ کے موقع پر مبارک باد اور نیک خواہشات کا اظہار کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا اور ان سے اپیل کی کہ سیلاب متاثرین کو یاد رکھنے اور ان کی ہر ممکن مدد کرنے کی کوشش کریں جو اب بھی مشکل سے گزر رہے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…