تہران (این این آئی) ایران کے با اثر فلم سازوں میں سے ایک جعفر پناہی نے اپنی مسلسل نظربندی کے خلاف تہران کی جیل میں بھوک ہڑتال شروع کردی ہے۔ایرانی فلمساز پر 2009کے انتخابات کے بعد ہونے والی ہنگامہ آرائی کے دوران حکومت مخالف پروپیگنڈا کرنے اور مظاہرین کو اکسانے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔پناہی نے اپنی اہلیہ کے سوشل میڈیا اکاونٹ پر جیل میں بھوک ہڑتال شروع کرنے سے متعلق لکھا۔ایرانی فلم ساز کو11 جولائی 2022کو تہران کی ایک جیل کے سامنے سے گرفتار کیا گیا تھا اور بتایا گیا تھا کہ انہیں 2011 میں تہران کی عدالت کی طرف سے جاری کردہ چھ سال قید کی سزا کاٹنا پڑے گی۔کانز فلم فیسٹول کے ایوارڈ یافتہ جعفرپناہی دی وائٹ بیلون، دی سرکل اور نو بیئرز جیسی فلموں کی ہدایت کاری کرچکے ہیں۔
مسلسل نظربندی کیخلاف ایرانی فلمساز نے جیل میں بھوک ہڑتال شروع کردی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
15 اکتوبر سے نیا نظام ! چیک کےذریعے رقم نکلوانے صارفین کے لیے بڑی خبر
-
وزیراعظم فیول سبسڈی سے فائدہ اٹھانے والوں کے لیے بڑی خوشخبری آگئی
-
بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)
-
سعودی عرب: ورک ویزا رکھنے والوں کیلیے بڑی خوشخبری!
-
اسموگ کا خطرہ ! تعلیمی اداروں کے حوالے سے بڑا فیصلہ کرلیا گیا
-
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا
-
ب فارم بنوانے کا طریقہ، نادرا نے والدین کے لیے اہم ہدایات جاری کردیں
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کا اعلان کردیا
-
پاکستان سے بیرون ملک جانے والے مسافروں کی بڑی مشکل آسان ہوگئی
-
تیز ہواؤں کے ساتھ بارش اور ژالہ باری، محکمہ موسمیات نے پیشگی خبردار کردیا
-
پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری، جرمنی میں ملازمت کا سنہری موقع آگیا
-
میاں بیوی کے قتل کا ڈرامائی ڈراپ سین، 22 سالہ سگا بیٹا ہی قاتل نکلا
-
جوان افراد میں تیزی سے کینسر کیوں پھیل رہا ہے؟ نئی تحقیق میں وجوہات سامنے آگئیں
-
عمران خان کی رہائی کا فی الحال کوئی امکان نہیں، لیکن کیا ہو سکتا ہے؟ نئی پیشگوئی سامنے آگئی



















































