پاکستان کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے بیٹی انشا کے ہمراہ  داماد شاہین آفریدی کی تصویر جاری کردی

4  فروری‬‮  2023

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک ٗ این این آئی)پاکستان کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے بیٹی انشا کے ہمراہ داماد شاہین آفریدی کی تصویر جاری کردی۔تفصیلات کے مطابق شاہین اور انشا کا نکاح 3 فروری کو ہوا جس میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے معروف کھلاڑیوں نے شرکت کی۔اب ہفتے کی صبح شاہد آفریدی نے بیٹی اور داماد کے نکاح کی تصویر جاری کی اور ساتھ ہی ان کے لیے

خوبصورت پیغام بھی ٹوئٹر پر لکھا۔شاہد آفریدی نے لکھا ‘بیٹی باغ کا سب سے خوبصورت پھول ہے کیونکہ یہ بڑی نعمت سے کھلتا ہے’۔شاہد آفریدی نے لکھا کہ ‘بیٹی وہ ہے جس کے ساتھ آپ ہنستے ہیں، خواب دیکھتے ہیں اور دل سے پیار کرتے ہیں’۔انہوں نے لکھا کہ ‘بطور والد میں نے اپنی بیٹی کو شاہین آفریدی کے نکاح میں دے دیا، ان دونوں کو میری طرف سے ،مبارک ہو’۔دوسری جانب انشا آفریدی کی دلہن بنے شاہین کے ساتھ بیٹھی تصویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں جوڑے کے ہمراہ مصباح الحق کی اہلیہ کو بیٹھے دیکھا جاسکتا ہے۔انشا کی دلہن کے لباس میں تصویر آنے کے بعد ‘انشا آفریدی’ ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ کررہی ہیں۔خیال  رہے کہ شاہین آفریدی کا نکاح شاہد آفریدی کی بیٹی انشا کے ساتھ کراچی کی مقامی مسجد ذکریا میں ہوا، نکاح مولانا عبدالستار نے پڑھایا،رخصتی بعد میں ہوگی۔شاہین آفریدی کے نکاح کے بعد مقامی کلب میں ریسیپشن کا آغاز ہوا،تقریب میں شرکت کیلئے شاہین آفریدی اپنے سسر کے ساتھ پنڈال پہنچے۔

تقریب میں میں اسکواش لیجنڈ جہانگیر خان ، پاکستان ٹیم کے کپتان بابر اعظم ، سابق کپتان سرفراز احمد، نسیم شاہ اور شاداب خان بھی موجود تھے۔تقریب میں میں اسکواش لیجنڈ جہانگیر خان ، پاکستان ٹیم کے کپتان بابر اعظم ، سابق کپتان سرفراز احمد، نسیم شاہ اور شاداب خان بھی موجود تھے۔اس کے علاوہ سابق ڈی جی آئی ایس پی آر عاصم سلیم باجوہ بھی تقریب میں موجود تھے۔

خاندانی ذرائع کے مطابق شاہین اور انشا کی مہندی کی تقریب گزشتہ رات منعقد کی گئی تھی،دو روز قبل شاہین آفریدی نکاح کیلئے اہل خانہ کے ہمراہ کراچی پہنچ گئے تھے۔شاہین آفریدی نے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کے ساتھ گروپ فوٹو بھی بنوایا۔دوسری جانب سوشل میڈیا پر سامنے آنے والے شاہین اور انشا کے نکاح کے کھانے کے مینیو کی فہرست کے مطابق مہمانوں کے لیے اسٹارٹر میں فریش جوس، ہومس وِد پیٹا اور ڈائنمائٹ شرمپ پیش کیا گیا۔اسٹارٹر کے بعد مین کورس میں چکن چرغا، مٹن سیخ کباب، مٹن چاپس، فائر چلی فِش، مٹن قورمہ، بریانی، ڈرائی بیف وِد چلی ، سبزی میں پالک ، سلاد اور چٹنی تھی۔اس کے علاوہ میٹھے میں گلاب جامن، پان مصالحہ اور کشمیری چائے بھی مہمانوں کو پیش کی گئی۔

موضوعات:



کالم



ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟


عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…