بدھ‬‮ ، 07 اکتوبر‬‮ 2026 

مجھے ڈر تھا تشدد ہوگا،کوئی تشدد نہیں ہوا ،کوئی ویڈیو نہیں بنائی ، فواد چوہدری بچوں کی ملاقات کا ذکر کرتے ہوئے آبدیدہ ہو گئے

datetime 2  فروری‬‮  2023 |

لاہور( این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما فواد چوہدری گرفتاری کے دوران بچوں کی ملاقات کا ذکر کرتے ہوئے آبدیدہ ہو گئے ۔انہوں نے مزید کہا کہ سچی بات ہے مجھے ڈر تھا تشدد ہوگا لیکن کوئی تشدد نہیں ، میری کوئی ویڈیو نہیں بنائی گئی ۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری

نے کہا کہ مجھے سی آئی اے سنٹر میں رکھا گیا ،مجھے کوئی میٹرس نہیں دیا گیا ، جو فرش تھاوہ برف کی طرف ٹھنڈا تھا ۔انہوںنے کہا کہ میرے اوپر کوئی تشدد کیا اور نہ کوئی فلم بنائی ۔انہوںنے کہا کہ مجھے ڈر تو تھا تشدد ہوگا لیکن تشدد نہیں ہوا، میری کوئی ویڈیو نہیں بنائی ۔ انہوں نے کہا کہ جب جوڈیشل ریمانڈ کے بعد دوبارہ جسمانی ریمانڈ دیا گیا تو مجھے لگا اب معاملہ خراب ہے لیکن پھر کوئی تشدد نہیں ہوا۔ انہوں نے کہاکہ اسلام آباد لے جانے ، پھر فرانزک لیبارٹری لاہور لانے اور واپس لے جانے پر 5لاکھ روپے کا پیٹرول خرچ کر دیا گیا۔انہوںنے کہا کہ نے جیل میں جو چکی ہوتی ہے جہاں نامور قاتل ہوتے ہیں ان کے ساتھ رکھ دیا ، مجھے قید تنہا میں رکھا گیا ۔ فواد چوہدری دوران بچوں سے ملاقات کا ذکر کرتے ہوئے آبدیدہ ہو گئے۔انہوں نے کہا کہ میں کسی کا نام نہیں لوں گا لیکن مجھے وفاقی حکومت میں موجود بہت سے لوگوں کے فون آئے کہ اس میں ہمارا کوئی تعلق نہیں ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…