بدھ‬‮ ، 07 اکتوبر‬‮ 2026 

مکی آرتھر کا دوبارہ کوچ بننا پاکستان کرکٹ پر طمانچہ ہے، مصباح الحق پھٹ پڑے

datetime 2  فروری‬‮  2023 |

لاہور ( این این آئی) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مصباح الحق نے پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے مکی آرتھر کو ہی پاکستان ہیڈکوچ بنانے پر تنقید کا نشانہ بناڈالا۔کرک انفو کو دیئے گئے انٹرویو میں سابق کپتان اور کوچ مصباح الحق نے کہا کہ مکی آرتھر کی قومی ٹیم میں

بطور ٹیم ڈائریکٹر یعنی کوچ کے طور پر دوبارہ خدمات حاصل کرنا پاکستان کرکٹ پر ایک طمانچہ ہے کہ ہم ایک ہائی پروفائل فل ٹائم کوچ تلاش کرنے کے قابل نہیں۔مصباح الحق نے سابق کرکٹرز پر الزام عائد کیا کہ انہوں نے نظام کی ساکھ کو نقصان پہنچایا اور پی سی بی کو کوچنگ کے کرداروں کے لیے ملکی سرزمین سے باہر دیکھنے پر مجبور کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ شرم کی بات ہے کہ بہترین لوگ آپکے لیے آنا نہیں چاہتے آپ کسی ایسے شخص کو لانا چاہ رہے ہیں جو ہماری کرکٹ کو دوسرے آپشن کے طور پر دیکھ رہا ہو۔واضح رہے کہ مکی آرتھر کے ساتھ پاکستان کی بات چیت اس سے قبل تین مواقع پر ناکام ہوچکی تھی لیکن بورڈ معاہدے پر ڈٹا رہا، آرتھر اس سے قبل 2016 سے 2019 تک ٹیم کی کوچنگ کر چکے ہیں۔خیال رہے کہ آرتھر انگلش کرکٹ کلب ڈربی شائر کے ساتھ طویل معاہدہ کرچکے ہیں جس کی وجہ سے وہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہمراہ نہیں ہوں گے البتہ آن لائن کوچنگ کے فرائض سرانجام دیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…