بدھ‬‮ ، 07 اکتوبر‬‮ 2026 

قومی ٹیم کا نیا باؤلنگ کوچ کون ہو گا ؟ ایسا نام سامنے آ گیا جس کے بارے میں آپ سوچ بھی نہیں سکتے

datetime 2  فروری‬‮  2023 |

لاہور ( این این آئی) سابق ٹیسٹ آل رائونڈر یاسر عرفات قومی ٹیم کے نئے بولنگ کوچ ہوں گے اور وہ مکی آرتھر کے اسسٹنٹ کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دیں گے۔مکی آرتھر کی عدم موجودگی میں یاسر عرفات قومی ٹیم کے کوچنگ اسٹاف کے سربراہ کی خدمات بھی انجام دیں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی نے مستقبل میں قومی کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کے حوالے سے مکی آرتھر کی خدمات حاصل کرنے کی ٹھان لی ہے، اگرچہ مکی آرتھر انگلش کانٹی ڈاربی شائر کے ساتھ وابستہ ہیں۔نجم سیٹھی سمجھتے ہیں کہ وہ اپنی منتخب ٹیم کے ساتھ پاکستان کرکٹ ٹیم کے معاملات دیکھنے اور چلانے کی اہلیت رکھتے ہیں۔اس حوالے سے نجم سیٹھی نے مکی آرتھر جو اس وقت انگلینڈ میں موجود ہیں، ان کو اختیارات تفویض کیے ہیں کہ وہ اپنی مرضی کا کوچنگ اسٹاف رکھ کر پاکستان ٹیم کی کوچنگ کے معاملات کو آگے بڑھائیں۔تازہ ترین اطلاعات کے مطابق اس تناظر میں 54 سال کے مکی آرتھر نے قومی ٹیم کے نئے بولنگ کوچ کے لیے 40 سال کے یاسر عرفات کا انتخاب کرلیا ہے۔یاسر عرفات نے حال ہی میں انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ سے لیول فور اسپیشلسٹ کوچ کی ڈگری حاصل کی ہے۔یاسر عرفات نے گزشتہ کرکٹ بورڈ میں کوچنگ میں دلچسپی ظاہر کی تھی تاہم انہیں ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس سینٹر ندیم خان نے کوئی موثر جواب نہیں دیا تھا۔راولپنڈی میں 12 مارچ 1982 کو پیدا ہونیوالے یاسر عرفات نے فروری 2000 سے ستمبر 2012 تک پاکستان کے لیے 3 ٹیسٹ، 11 ون ڈے اور 13 ٹی 20 بین الاقوامی میچ کھیلے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…