جمعرات‬‮ ، 31 اکتوبر‬‮ 2024 

مبینہ بیٹی کو ظاہر نہ کرنے پر عمران خان کی نااہلی کی درخواست میں اہم پیش رفت

datetime 2  فروری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آ باد (آئی این پی ) مبینہ بیٹی کو ظاہر نہ کرنے پر عمران خان کی نااہلی کی درخواست پر سماعت اب اسلام آباد ہائی کورٹ کا لاررجر بینچ کرے گا۔ چیف جسٹس اسلام آبادہائی کورٹ جسٹس عامر فاروق نے مبینہ بیٹی کو ظاہر نہ کرنے پر عمران خان کی نااہلی کی درخواست پر سماعت کی۔

دوران سماعت عمران خان کے وکیل نے نکتہ اٹھایا کہ آپ کی جانب سے 2018 میں کیس سننے سے معذرت کی گئی تھی۔ چیف جسٹس نے عمران خان کے وکیل سے مکالمے کے دوان ریمارکس دیئے کہ آپ کی جانب سے بینچ پر اعتراض اٹھایا گیا ہے، جس پر عمران خان کے وکیل نے کہا کہ آپ بہترین جج ہیں ہم نے صرف کچھ معلومات سامنے رکھیں۔ جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیئے کہ 2018 میں یہ کیس سننے سے معذرت ذاتی وجوہات پر نہیں کی تھی، اس وقت درخواستگزار نے کیس مخصوص بینچ کے سامنے لگانیکی استدعاکی۔ بہرحال آپ نے اعتراض اٹھایا تو بینچ کی تشکیل نو کر دیتے ہیں، ہم لارجر بینچ کے سامنے یہ معاملہ رکھیں گے۔ عدالت عالیہ نے کیس کی سماعت 9 فروری تک ملتوی کر دی گئی، کیس کی آئندہ سماعت لارجر بینچ کے روبرو ہوگی۔

موضوعات:



کالم



عمران خان ہماری جان


’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…