بدھ‬‮ ، 07 اکتوبر‬‮ 2026 

پشاور پولیس لائنز دھماکہ، شہدا کی تعداد 88 ہوگئی

datetime 31  جنوری‬‮  2023 |

پشاور، اسلام آباد (این این آئی)پشاور کی پولیس لائنز میں واقع مسجد میں بم دھماکے میں شہداء کی تعداد93ہوگئی -لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے ترجمان کے مطابق پیر کو پشاور کی پولیس لائن میں واقع مسجد میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں ملبے میں دبے مزید لاشیں نکال لی گئیں جس کے نتیجے میں شہداء کی تعداد 93ہوگئی ۔

زخمیوں کی تعداد 221ہے جس میں بعض کی حالت تشویشناک ہے جس کے باعث شہداء کی تعداد میں اضافہ کا خدشہ ہے ۔ حکام کے مطابق مسجد کے ملبے کو ہٹانے اور جائے وقوعہ پر مزید ممکنہ متاثرین کی تلاش کا عمل دوسرے روز بھی جاری رہا ۔ دوسری جانب پولیس لائنز دھماکے کے واقعہ پر صوبہ خیبرپختونخوا میں منگل کو فضاء سوگوار رہی ، سوگ کے تحت پورے صوبے میں قومی پرچم سرنگوں رہا۔نگران وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمد اعظم خان نے اس واقعہ پر پورے صوبے میں ایک روزہ سوگ کا اعلان گزشتہ روز کیا تھا۔اپنے بیان میں نگران وزیر اعلیٰ نے کہا تھا کہ حکومت لواحقین کے غم میں برابر کی شریک ہے، صوبائی حکومت متاثرہ خاندانوں کو تنہا نہیں چھوڑے گی ‘دوسری جانب پشاور پولیس لائنز کی مسجد میں پیر کے روز ہونے والے دھماکے کے بعد امدادی کارروائیاں دوسرے روز بھی جاری رہیں ۔ریسکیو 1122 کے ترجمان محمد بلال فیضی نے بی بی کو بتایا کہ ریسکیو آپریشن کے دور ان مزید 20 سے زائد افراد کے جسد خاکی نکالے جا چکے ہیں ترجمان کے مطابق مسجد کی عمارت کا ملبہ نمازیوں پر گرنے کے باعث پہلی ترجیح یہ تھی کہ جتنے بھی زخمی افراد ملبے تلے موجود ہیں ان کی زندگی بچائی جا سکے۔ ترجمان بلال فیضی نے بتایا کہ ہمارے پاس ہیوی مشینری موجود تھی تاہم ابتدا میں ہیوی مشینری کے بجائے چھوٹے ٹولز استعمال کر کے ملبے کی کٹنگ کی اور نیچے دبے لوگوں تک امداد پہنچائی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…