بدھ‬‮ ، 07 اکتوبر‬‮ 2026 

ملک میں بارش ،برفباری کے نئے سلسلے کا آغازہو گیا

datetime 30  جنوری‬‮  2023 |

لاہور ( این این آئی) ملک کے مختلف حصوں میں بارش اور برف باری کا نیا سلسلہ داخل ہوگیا۔ ملک کے بالائی علاقوں میں برفباری اور بارشوں کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ، بلوچستان کے شمالی اضلاع سے گزرنے والی این 50اور این 25ہائی ویز شدید برف باری کی لپیٹ میں ہیں

جبکہ متعدد رابطہ سڑکیں بند اور سڑکوں پر برف ہی برف ہے ۔مری میں بھی وقفے وقفے سے برفباری کا سلسلہ جاری ہے ، جس کے بعد سیاحوں کی بڑی تعداد مال روڈ پر پہنچ گئی ، محکمہ موسمیات کے مطابق مری میں اب تک 8انچ تک برف پڑچکی جبکہ درجہ حرارت منفی 2ڈگری تک گر چکا ، برفباری کا یہ سلسلہ مزید 6گھنٹے تک وقفے وقفے سے جاری رہے گا۔گزشتہ روز لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش کا سلسلہ وقعے وقفے سے جاری رہا ، بارش کی وجہ سے سردی ایک بار پھر لوٹ آئی ، وزیرآباد اور گردونواح میں رات سے وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ، بارش کے ساتھ ژالہ باری سے زمین سفید ہو گئی ۔محکمہ موسمیات نے کے پی میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیش گوئی کی ہے جبکہ ناران، کاغان، دیر، سوات، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد اور شانگلہ میں درمیانی سے شدید برفباری متوقع ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق خطہ پوٹھو ہار، لاہور، گوجرانوالہ، گجرات، حافظ آباد ،منڈی بہاوالدین، سیالکوٹ میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ مری ، گلیات اور گردونواح میں چند مقاما ت پر درمیانی سے شدید برفباری کا امکان ہے ۔محکمہ موسمیات نے اسلام آباد میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور برفباری کا بھی امکان ہے ، کم سے کم درجہ حرارت لہہ ،پاراچنار، قلات منفی07، گوپس منفی 06، کالام منفی 05 ، مالم جبہ، مسلم باغ اورکوئٹہ میں منفی 04 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…