اتوار‬‮ ، 17 اگست‬‮ 2025 

سندھ میں سیاسی انتشار

datetime 8  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوزڈیسک)ایک ایسے وقت میں جب کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے سیاسی قیادت کی مدد سے کراچی آپریشن کو کامیاب قرار دیا،وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سندھ میں سیاسی انتشار کی رپورٹ لے کر دبئی چلے گئے ہیں، جب تک پارٹی بہتر طرز حکمرانی، کرپشن اور دہشت گردی پر فیصلے کے لیے متفق نہیں ہوتی ، انہیں اس کا تسلسل مشکل لگ رہا ہے۔ ڈاکٹر عاصم اور کچھ بیوروکریٹس کی گرفتاری کے بعد متعدد انکوائریاںاور تفتیشیں کلیدی سیاسی شخصیات کی جانب اشارہ ہوسکتا ۔پی پی کےلیے اپنے مضبوط گڑھ سندھ میں بھی صورتحال اچھی نہیں ہے۔ پیپلزپارٹی کے پاس بطور جماعت اور بطور سندھ حکومت راستے محدود ہیں۔کیا اس کی قیادت استعفوں، اسمبلی تحلیل کرنے یا بالکل نئے چہروں کے ساتھ سامنے آنے کا فیصلہ کرسکتی ہے،لیکن المیہ یہ ہےکہ کوئی بھی اقدام انہیں اپنے خلاف نیب، ایف آئی اے اور رینجرز کی کارروائیوں سے روک نہیں سکتا۔روزنامہ جنگ کے صحافی مظہرعباس کے تجزیہ کے مطابق شاہ صاحب کے پاس عملی طور پر کمان نہیں ہے اور ان کی ٹیم غیر یقینی اور غیر محفوظ صورتحال میں کام کررہی ہے،کچھ لوگ ملک چھوڑنے کی کوشش کررہے ہیں کچھ افراد کو اپنے محکموں کے افراد سے زیادہ نیب اور ایف آئی اے کے افسران کاسامناہے۔سابق صدراور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اس بات پر اب پوری طرح قائل ہوچکے ہیں کہ معاملات اب وزیر اعظم کے کنٹرول میں نہیں ہے ،لیکن پھر بھی انہوں نے قومی ایکشن پلان پر نظر ثانی کےلیے ان پر دباؤ ڈالنے کا فیصلہ کیا۔



کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…